عرب ممالک

اسرائیل کے لیے لبنان کی سرحد پر محاذ گرم

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ توپ خانے نے لبنان کے ایک علاقے پر بمباری کی جہاں سے اسرائیلی علاقے کی طرف فائر کیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>

تصویر بشکریہ آئی اے این ایس

 

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے حماس کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ چھیڑی گئی جنگ کے دوران لبنان کے ساتھ اسرائیلی محاذ بھی گرم ہوگیا ہے۔آج اتوار کو اسرائیل کی جنوبی سرحد پر لبنانی حزب اللہ کی طرف سے اسرائیلی ٹھکانوں پر گولہ باری کی گئی ہے۔

Published: undefined

باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ گولے جنوبی لبنان میں مقبوضہ شیبا فارمز میں گرے۔انہوں نے ایک بیان میں وضاحت کی کہ "عماد مغنیہ" گروپ کی جانب سے  زبدین اور ویسات العالم کو نشانہ بنایا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ یہ اقدام فلسطینی عوام اور "مزاحمتی دھڑوں" کے ساتھ یکجہتی کے طور پر سامنے آیا ہے۔ یہ ان کی باقی ماندہ لبنانی علاقوں کو آزاد کرانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

Published: undefined

دوسری جانب العربیہ اور الحدث کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے کفر شعبہ قصبے کے آس پاس کے علاقوں پر بمباری کی۔جبکہ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ توپ خانے نے لبنان کے ایک علاقے پر بمباری کی جہاں سے اسرائیلی علاقے کی طرف فائر کیا گیا۔

Published: undefined

انہوں نے X پلیٹ فارم پر ایک ٹویٹ میں مزید کہا کہ فوج "تمام منظرناموں" کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ گذشتہ روز حزب اللہ نے حماس کی قیادت کو اس اچانک حملے اور متعدد اسرائیلی بستیوں میں دراندازی پر مبارکباد دی۔ ساتھ ہی زور دیا کہ وہ غزہ میں فلسطینی دھڑوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔

Published: undefined

دریں اثنا لبنان میں متعدد سیاست دانوں اور شہریوں نے یکساں طور پر لبنان کے جنوبی محاذ میں کشیدگی پھیلنے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔یہ تشویش ایک ایسےوقت میں ظاہر کی گئی ہے جب ملک تاریخ کے بدترین معاشی بحران کا شکار ہے۔

Published: undefined

قابل ذکرہے کہ لبنان اور اسرائیل کی سرحد پر یہ بمباری غزہ کی پٹی سے فلسطینی تحریک مزاحمت بالخصوص حماس کے جنگجوؤں کی طرف سے غزہ کے اطراف میں شروع کیے گئے ایک بڑے حملے کے ایک روز بعد ہوئی ہے۔ غزہ سے کی گئی راکٹ باری میں اب تک 300 اسرائیلی ہلاک اور تقریباً 1,864 زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری طرف اسرائیل کی غزہ پر بمباری میں کم از کم 250 ہلاک اور 1700 سے زیادہ زخمی ہوئے۔ (بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined