عرب ممالک

کورونا سے نکلنے کے لیے سائنس پُل کا درجہ رکھتی ہے: یونیسکو میں سعودی خاتون مندوب

ہیفاء نے کہا کہ اگرچہ ہماری ثقافت و زبان مختلف ہے تاہم ہم اپنے اس یقین میں ایک دوسرے کو شریک کر رہے ہیں کہ تعلیم کا حصول سب کا حق ہے ایجاد اور سائنس وہ پُل ہے جس کے ذریعے ہم اس وبا سے نکل سکیں گے۔

یونیسکو میں سعودی خاتون مندوب
یونیسکو میں سعودی خاتون مندوب 

رياض: تعلیم، سائنس اور ثقافت سے متعلق اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم یونیسکو کی مجلس عاملہ کا 209 واں اجلاس جمعے کے روز پیرس میں تنظیم کے صدر دفتر میں شروع ہوا۔ اجلاس میں سعودی عرب کی نمائندگی یونیسکو میں مملکت کی مستقل خاتون مندوب شہزادی ہیفاء بنت عبدالعزیز آل مقرن کر رہی ہیں۔ ان کے ہمراہ موجود ورکنگ ٹیم میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سعودی مرد اور خواتین ماہرین شامل ہیں۔

Published: undefined

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شہزادی ہیفاء کا کہنا تھا کہ " تغیرات کا مقابلہ عالمی سطح پر مشترکہ کوششوں کے ذریعے ہی کیا جا سکتا ہے. اس طرح اقوام کے درمیان امن ، ان کے بیچ ثقافتی رابطوں کے قیام اور معاشروں کو با اختیار بنانے کے حوالے سے مشترکہ کوششوں کو کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکتا ہے"۔

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا کہ "اگرچہ ہماری ثقافت اور ہماری زبان مختلف ہے تاہم ہم اپنے اس یقین میں ایک دوسرے کو شریک کر رہے ہیں کہ تعلیم کا حصول سب کا حق ہے اور اپنے ورثے کی حفاظت کا مطلب اپنے مستقبل کا تحفظ ہے، ایجاد اور سائنس وہ پُل ہے جس کے ذریعے ہم اس وبا سے نکل سکیں گے جس کا آج ہماری دنیا کو سامنا ہے"۔ شہزادی ہیفاء نے باور کرایا کہ سعودی عرب ہمیشہ سے افریقی ممالک کی حمایت کرتا رہا ہے اور اس بات کو بھی واضح کرتا رہا ہے کہ وہ یونیسکو کے مختلف شعبوں میں اپنے تجربات کے تبادلے کے لیے تیار ہے۔

Published: undefined

یونیسکو کی مجلس عاملہ کا رکن ملک ہونے کی حیثیت سے سعودی عرب اس اجلاس میں شرکت کر رہا ہے جو 11 روز تک جاری رہے گا۔ اس دوران تعلیم، سائنس اور ثقافت کے شعبوں سے متعلق تمام بین الاقوامی معاملات کو زیر بحث لایا جائے گا۔ ان امور کا جائزہ لے کر ان کے حوالے سے فیصلے ہوں گے اور پھر قرار دادوں پر رائے شماری عمل میں آئے گی۔

(العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined