عرب ممالک

سعودی عرب کے 250,000 شہریوں کو عمرہ کرنے کی اجازت

18 اکتوبر کو عمرہ کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگا جبکہ تیسرے مرحلے میں غیرملکی زائرین کو یکم نومبر سے سفر کرنے کی اجازت دی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

سعودی عرب کے وزارت حج وعمرہ نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ دوسرے مرحلے میں دھیرے دھیرے 250,000 گھریلو زائرین کو عمرہ کرنے کی اجازت دے گا۔

گلف نیوز نے بتایا ہےکہ 18 اکتوبر کو عمرہ کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگا جبکہ تیسرے مرحلے میں غیرملکی زائرین کو یکم نومبر سے سفر کرنے کی اجازت دی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بیرون ممالک سے آنےوالے زائرین کے کوٹے کا بھی بعد میں اعلان کیا جائے گا۔

Published: 14 Oct 2020, 7:11 AM IST

انہوں نے ایک بیان میں بتایا کہ جو زائرین عمرہ کرنا چاہتے ہیں انہیں پرمٹ حاصل کرنے کے لئے اعتمرناایپ کے ذریعہ سے اپنےآپ کو رجسٹرڈکرنا ہوا۔ بیرون ممالک سے آنے والے زائرین کو یکم نومبر سے عمرہ کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

حج اور عمرہ کے لئے نیشنل کمیٹی کے رکن ہانی العمری نے بتایا کہ زائرین کو مدینہ میں مسجد نبوی میں بھی جانے کی اجازت دی جائے گی۔

Published: 14 Oct 2020, 7:11 AM IST

واضح رہےوبائی کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال حج بھی محدود انداز میں ادا کیا گیاتھا۔وبا کے پھیلتےہی پوری دنیا کی پروازیں بند کر دی گئی تھیں اور اب کچھ ممالک نے بہت محدود اندازمیں بین الاقوامی اور گھریلو پروازیں شروع کی ہیں۔ تمام عبادت گاہیں بندکردی گئی تھیں جس کی وجہ سے لوگ عمرہ کی سعادت سے بھی محروم ہو گئے تھے لیکن اب حالات بہتر ہونے کی وجہ سے سعودی حکومت نے احتیاط کےساتھ عمرہ کی اجازت دینی شروع کر دی ہے۔

Published: 14 Oct 2020, 7:11 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 14 Oct 2020, 7:11 AM IST