عرب ممالک

عراق کے نئے وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کو سعودی ولی عہد نے فون پر پیش کی مبارکباد

محمد بن سلمان نے ٹیلیفون پر الکاظمی کو مبارک باد پیش کی اور عراق اور اس کے عوام کی ترقی کے حوالے سے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزيز آل سعود نے عراق میں نئی حکومت کی تشکیل پر نئے وزیر اعظم مصطفى الكاظمی سے بات چیت کی ہے۔ سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق بن سلمان نے ٹیلیفون پر الکاظمی کو مبارک باد پیش کی اور عراق اور اس کے عوام کی ترقی کے حوالے سے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Published: undefined

سعودی ولی عہد نے باور کرایا کہ مملکت کی جانب سے عراق کی سپورٹ جاری رہے گی ۔ سعودی عرب دونوں ملکوں کے بیچ تعلقات مضبوط بنانے کا خواہش مند ہے۔

Published: undefined

ادھر عراق کے نئے وزیر اعظم نے برادرانہ اور نیک جذبات کے اظہار پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی اہمیت کو باور کراتے ہوئے مزید تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔ عراقی وزیر اعظم کے دفتر کے اعلان کے مطابق مصطفی الکاظمی کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت بھی موصول ہوئی ہے۔

Published: undefined

اس سے قبل سعودی وزارت خارجہ نے عراق میں مصطفی الکاظمی کی سربراہی میں نئی حکومت کی تشکیل کے اعلان کا خیر مقدم کیا تھا۔ وزارت خارجہ نے عراق کے لیے سعودی عرب کی سپورٹ کا اظہار کیا۔ ساتھ یہ بھی کہا گیا کہ مملکت تعاون، متبادل احترام، تاریخی روابط اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ اس طرح بیرونی مداخلتوں سے دور رہتے ہوئے خطے کے امن و استحکام کو یقینی بنایا جائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined