عرب ممالک

سعودی عرب دنیائے عرب کے 'خوش ترین' ممالک میں سر فہرست

سال 2021ء کیو اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ خوش ترین ممالک کی فہرست میں سعودی عرب پوری عرب دنیا میں پہلے اور عالمی سطح پر 21 ویں نمبر پر ہے

العربیہ ڈاٹ نیٹ
العربیہ ڈاٹ نیٹ 

ریاض: اگرچہ گذرا سال 'کوویڈ 19' کی وجہ' سے پوری دنیا کے لیے پریشان کن رہا ہے مگر بعض ممالک اس کے باوجود خوش حال رہے ہیں۔ سال 2021ء کیو اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ خوش ترین ممالک کی فہرست میں سعودی عرب پوری عرب دنیا میں پہلے اور عالمی سطح پر 21 ویں نمبر پر ہے۔

Published: undefined

اقوام متحدہ کی طرف سے کرائی گئی ایک تحقیق کے مطابق فن لینڈ مسلسل چوتھے سال بھی دنیا کے سب سے خوش ترین ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق ڈنمارک دوسرے نمبر پر ہے، جس کے بعد سوئٹزرلینڈ، آئس لینڈ اور ہالینڈ کا نمبر آتا ہے۔ برطانیہ کی درجہ بندی اس سال متاثر ہوئی ہے اور وہ 13ویں نمبر سے گر کر 17ویں نمبر پر چلا گیا ہے جبکہ یورپ سے باہر نیوزی لینڈ وہ واحد ملک ہے جو دس خوش ترین ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔

Published: undefined

اس فہرست میں متحدہ عرب امارات عالمی سطح پر 27 ویں اور بحرین 35 ویں نمبر پر ہیں۔ دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست میں ٹاپ 10 یورپی ممالک ہیں جن میں ہالینڈ، ناروے، سویڈن، لکسمبرگ، آسٹریا اور یورپ سے باہر نیوزی لینڈ شامل ہیں۔

اس درجہ بندی کے مطابق دنیا میں افغانستان، لیسوتھو، بوٹسوانا، روانڈا اور زمبابوے کے لوگ سب سے زیادہ ناخوش ہیں۔ ہندوستان بھی ناخوش ممالک میں شامل ہے اور اس کا عالمی سطح پر 139 واں نمبر ہے۔ جبکہ پاکستان 105 ویں مقام پر موجود ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز