عرب ممالک

سعودی عرب نے کی اسرائیلی فورسز کی سخت الفاظ میں مذمت

وزارت خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ ’وہ اسرائیلی قبضے کو ختم کرانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے اور ایسے اشتعال انگیز عمل کو روکے جو بین الاقوامی امن کی کوششوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔‘

سعودی عرب، تصویر آئی اے این ایس
سعودی عرب، تصویر آئی اے این ایس 

ریاض: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے فلسطینی اراضی میں قابض اسرائیلی فورسز کی جانب رواں ہفتے دوبارہ آبادکاری و رہائشی یونٹس کی تعمیر کے فیصلے کے اعلان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت خارجہ نے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ’قابض حکام کی جانب سے خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے‘۔

Published: undefined

وزارت خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ ’وہ اسرائیلی قبضے کو ختم کرانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے اور ایسے اشتعال انگیز عمل کو روکے جو بین الاقوامی امن کی کوششوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔‘ سعودی وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز اسرائیلی قابض حکام کی طرف سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں آباد کاری یونٹس کی تعمیر کے لیے جاری کردہ ٹینڈر کے فیصلے کی مذمت کی۔

Published: undefined

سعودی وزارت خارجہ نے دو روز قبل قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے فلسطین کے مغربی کنارے کے شمالی علاقوں میں دوبارہ آبادکاری کی اجازت دینے کے فیصلے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی تھی۔ وزارت خارجہ نے مملکت کی جانب سے مذکورہ فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے تمام بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined