عرب ممالک

سعودی عرب نے تیل کی پیداوار بڑھانے کی قیاس آرائیوں کو کیا مسترد

شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے نے کہا "اگر طلب اور رسد کے درمیان توازن بحال کرنے کے لیے پیداوار کو کم کرنے کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تو ہم ہمیشہ مداخلت کے لیے تیار ہیں۔"

سعودی عرب، تصویر آئی اے این ایس
سعودی عرب، تصویر آئی اے این ایس 

ریاض: سعودی عرب نے اس بات کی تردید کی ہے کہ وہ تیل کی پیداوار بڑھانے پر غور کر رہا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ میں ملک کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے ان رپورٹس کی تردید کر دی ہے جن میں کہا جا رہا تھا کہ سعودی عرب اس وقت اوپیک پلس کے دیگر پروڈیوسرز کے ساتھ یومیہ 5 لاکھ بیرل پیداوار میں اضافے کی بات چیت کر رہا ہے۔

Published: undefined

سعودی وزیر نے مزید کہا یہ معلوم ہے اور یہ کسی کے لیے راز نہیں ہے کہ اوپیک پلس اپنے اجلاسوں سے قبل کسی فیصلے پر بات نہیں کرتا۔ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ اوپیک پلس کی طرف سے اس وقت کی یومیہ 20 لاکھ بیرل کی کمی 2023 کے آخر تک جاری رہے گی۔

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا "اگر طلب اور رسد کے درمیان توازن بحال کرنے کے لیے پیداوار کو کم کرنے کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تو ہم ہمیشہ مداخلت کے لیے تیار ہیں۔" قبل ازیں وال اسٹریٹ جرنل نے اطلاع دی تھی کہ 4 دسمبر کو ہونے والے اوپیک پلس کے اجلاس میں یومیہ 5 لاکھ بیرل تک پیداوار بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined