عرب ممالک

سعودی عرب نے لبنان سے آنے والی ایک کروڑ 40 لاکھ نشہ آور گولیاں ضبط کر لیں

سعودی عرب کی نظامتِ عامہ برائے انسدادِ منشیات نے لبنان سے اسمگل کرکے لائی جانے والی نشہ آوردوا کیپٹاگون ایمفیٹامائن کی ایک کروڑ 40 لاکھ گولیاں ضبط کر لیں

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ 

الریاض: سعودی عرب کی نظامتِ عامہ برائے انسدادِ منشیات نے لبنان سے اسمگل کرکے لائی جانے والی نشہ آوردوا کیپٹاگون ایمفیٹامائن کی ایک کروڑ 40 لاکھ گولیاں ضبط کر لیں۔ یہ گولیاں لوہے کی پلیٹوں کی کھیپ میں چھپائی گئی تھیں۔ سعودی کسٹمز نے زکوٰۃ اور ٹیکس اتھارٹی کے ساتھ مل کرجدہ کی بندرگاہ پر لبنان سے آنے والی گولیوں کو ضبط کیا ہے۔سعودی حکام نے الریاض میں ایک شہری کو لاکھوں گولیوں کی یہ کھیپ اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتارکر لیا ہے۔

Published: undefined

سعودی عرب نے اس سے پہلے اپریل میں بیروت سے منشیات کی اسمگلنگ میں اضافے کے بعدلبنانی پھلوں اور سبزیوں کی درآمد پر پابندی عاید کردی تھی۔تب سعودی کسٹمز نے لبنان سے درآمد کردہ پھلوں کے اندرچھپائی گئی کیپٹاگون کی 50 لاکھ سے زیادہ گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی تھی۔

کیپٹاگون ایک نشہ آور دوا ہے اور اس کوجنگوں میں حصہ لینے والےجنگجو استعمال کرتے ہیں کیونکہ اس سے لڑائی کی تھکاوٹ دورہوجاتی ہے۔ایمفیٹامائن گولیوں کو لبنان میں غیرقانونی طور پر تیارکیا جاتاہے اور پھر بیرون ملک اسمگل کیا جاتا ہے۔

Published: undefined

سعودی عرب کی جانب سے بیروت سے زرعی پیداوارکی درآمدات پر پابندی کے بعد لبنانی حکام نے منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے مزید اقدامات کا وعدہ کیا تھا۔ لبنان کے نگران وزیر زراعت عباس مرتضیٰ نے کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ بہت سنگین ہے۔خاص طور پراس سے باقی خلیجی ریاستوں پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں اور وہ بھی اسی طرح کے سخت اقدامات کر سکتی ہیں۔

Published: undefined

ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ ملیشیا کے لبنانی ریاست اور اس کے اداروں پربڑھتے ہوئے اثرورسوخ کے بعد حالیہ برسوں میں بیروت اور الریاض کے درمیان تعلقات میں تلخی آئی ہے۔ حزب اللہ یمن کی حوثی ملیشیا کی بھی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔یمنی حوثی روزانہ ہی سعودی عرب میں عام شہریوں اورشہری علاقوں پر ڈرون اورمیزائل حملے کررہے ہیں۔

Published: undefined

لبنان کی سکیورٹی فورسزنے گذشتہ ہفتے نشہ آور دوا کیپٹاگون کی لاکھوں گولیاں سعودی عرب میں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی تھی۔لبنانی وزیرداخلہ محمد فہمی کے بہ قول یہ لاکھوں گولیاں بیروت کی بندرگاہ سے سعودی عرب بھیجے جانے والے ایک کنٹینر میں چھپائی گئی تھیں۔یہ کنٹینر میں رکھے گئے پتھر کے ٹکڑوں کے درمیان سے ملی ہیں۔

Published: undefined

لبنانی سکیورٹی فورسز پر بیروت کی بندرگاہ سے سعودی عرب بھیجے جانے والے سامان کی مناسب چیکنگ نہ کرنے کا الزام عاید کیا جاتا ہے۔خلیج کے بعض دوسرے ممالک نے سعودی عرب کے اقدام کی حمایت کی تھی اور لبنان سے سبزیوں اور پھلوں کی درآمدات پر پابندی عاید کرنے کی دھمکی دی تھی۔

(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined