عرب ممالک

سعودی عرب میں سیاحت کے دروازے یکم اگست سے کھولنے کا اعلان

سعودی عرب کی وزارت سیاحت نے اعلان کیا کہ مملکت میں سیاحوں کی آمد پر عاید عارضی پابندی یکم اگست سے بہ تدریج ختم کی جا رہی ہے، اس کے بعد سعودی عرب کا سیاحتی ویزہ رکھنے والے افراد مملکت کا سفر کر سکیں گے

سعودی سیاحت
سعودی سیاحت 

الریاض: سعودی عرب کی وزارت سیاحت نے اعلان کیا کہ مملکت میں سیاحوں کی آمد پر عاید عارضی پابندی یکم اگست سے بہ تدریج ختم کی جا رہی ہے۔ سعودی عرب کا سیاحتی ویزہ رکھنے والے افراد یکم اگست سے مملکت کا سفر کر سکیں گے۔

Published: undefined

وزارت سیاحت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں سیاحت کی بحالی کو صحت کے پروٹوکول سے مشروط کیا گیا ہے۔ صرف ان افراد کو مملکت میں سیاحت کے لیے داخلے کی اجازت ہوگی جو کرونا کی ویکسین لگوا چکے ہوں۔ کرونا ویکسی نیشن کا سرٹیفیکیٹ پیش کرنے پر بنیادی قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہو گی۔ اس کے ساتھ ساتھ سیاحوں کو اپنے پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ اور 72 گھنٹے قبل کرونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ بھی پیش کرنا ہو گی۔

Published: undefined

بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں کو اپنے بارے میں ضروری معلومات "https://muqeem.sa/#/vaccine-regifications/home" پر درج کرنا اور ’توکلنا‘ ایپ کے ذریعے اپنی رجسٹریشن کرانا ہوگی۔ انہیں سعودی عرب میں ان پبلک مقامات کی نشاندہی کرنا ہوگی جہاں وہ جانا چاہتے ہیں۔

Published: undefined

جن لوگوں کی ویکسین مکم ل ہو چکی ہے، وہی مملکت میں داخل ہو سکتے ہیں۔ سیاحت کی غرض سے سعودی عرب میں داخلے سے پہلے منظور شدہ ویکسین فائزر، آسٹرا زینیکا یا موڈرنا کی دو خوراکیں لینا ضروری ہیں جبکہ جانسن اینڈ جانسن کی ایک خوراک کافی ہے۔

Published: undefined

سیاحتی ویزے کےحصول کے لیے visitsaudi.com پر آن لائن رجسٹریشن کی جاسکتی ہے۔ اس موقع پر وزیر سیاحت احمد الخطیب نے کہا کہ ہم ایک بار پھر سیاحوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ہمیں کرونا کی وجہ سے ایک وقفے کے بعد مملکت میں مہمانوں کی آمد پر خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined