عرب ممالک

رمضان کے آخری عشرے میں الحرمین الشریفین کی جراثیم کش مواد سے تطہیر

اس موقع پر ڈاکٹر السدیس نے خدماتی انتظامیہ کے ساتھ الحرمین الشریفین میں تمام احتیاطی اقدامات اور تطہیر کے منصوبوں کے علاوہ رمضان کے آخری عشرے کے سلسلے میں تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

الحرمین الشریفین کے امور کے سربراہ عام ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے رمضان مبارک کے آخری عشرے کے لیے مسجد حرام کے اندر احتیاطی اقدامات اور جراثیم کش مواد کے ذریعے تطہیر کے منصوبوں کا افتتاح کیا۔ اس دوران الحرمین الشریفین کی جراثیم کش مواد سے تطہیر اور خوشبو سے مہکانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Published: 13 May 2020, 6:40 PM IST

اس موقع پر ڈاکٹر السدیس نے خدماتی انتظامیاں کے ساتھ الحرمین الشریفین میں تمام احتیاطی اقدامات اور تطہیر کے منصوبوں کے علاوہ رمضان کے آخری عشرے کے سلسلے میں تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔ شیخ السدیس نے مطالبہ کیا کہ خدماتی معیار کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کے تعاون سے تمام احتیاطی اقدامات پر عمل درامد کیا جائے، تا کہ حرمین شریفین کے اندر اعلی ترین خدمات پیش کیے جانے کے حوالے سے ہمارے حکم رانوں کی امیدوں اور توقعات کو پورا کیا جا سکے۔

Published: 13 May 2020, 6:40 PM IST

مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کے سرکاری ترجمان ہانی حیدر کے مطابق پریذیڈنسی نے رمضان کے ابتدائی بیس روز کے دوران الحرمین الشریفین میں بھرپور احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات کیے۔ ان میں نمازیوں کے بیچ سماجی فاصلے پر عمل، مسجد حرام میں اذان کے مقام (مکبریہ) کی روزانہ سات مرتبہ دھلائی اور جراثیم کش مواد سے تطہیر اور تمام کارکنان اور ملازمین کے حوالے سے انکشاف کے احتیاطی اقدامات شامل ہیں۔

Published: 13 May 2020, 6:40 PM IST

ترجمان نے مزید بتایا کہ پریذیڈنسی نے حرم شریف کے دروازوں پر تھرمل کیمرے نصب کیے ہیں جو خود کار طریقے سے انسانوں کے درجہ حرارت کی جانچ کرتے ہیں۔ یہ کیمرے چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں۔

(العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: 13 May 2020, 6:40 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 13 May 2020, 6:40 PM IST