عرب ممالک

سعودی عرب نے سفر پر لگی پابندی کی مدت ایک ہفتے اور بڑھائی

حکومت نے موجودہ حالات کا جائزہ لینے کے بعد شہریوں کی حفاظت کو توجہ میں رکھتے ہوئے بین الاقوامی سفر پر لگائی گئی پابندی کی مدت کو ایک ہفتے کےلئے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

برطانیہ سے آنے والی کورونا کے نئے اسٹرین کی خبروں سے ایک بار پھر پوری دنیا میں خوف پھیل گیا ہے۔ اس خوف کے بیچ سعودی عرب نے کورونا کے نئے اسٹرین کو پھیلنے سے روکنے کےلئے غیرملکی پروازوں پر لگائی گئی پابندی کی مدت ایک ہفتے اور بڑھا دی ہے۔ سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے نے پیر کو یہ اطلاع دی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ سعودی عرب نے کورونا کے نئے اسٹرین کو ملک میں پھیلنے سے روکنے کےلئے 21 دسمبر کو بین الاقوامی پروازوں،بحری راستوں اور سرحدوں کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Published: undefined

ایجنسی نے کہا ہے کہ حکومت نے موجودہ حالات کا جائزہ لینے کے بعد شہریوں کی حفاظت کو توجہ میں رکھتے ہوئے بین الاقوامی سفر پر لگائی گئی پابندی کی مدت کو ایک ہفتے کےلئے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مدت کے بڑھانےسے سعودی عرب کو اقصادی طور پر بہت نقصان ہوگا۔جبکہ سرکاری ایجنسی نے کہا ہے کہ اس پابندی کا خوردنی اشیا اور دیگر اشیا کی سپلائی پر اثر نہیں ہوگا۔ ایجنسی نے کہا کہ غیر مقیم لوگوں کو وزارت صحت کے ذریعہ احتیاطی اقدامات کے ساتھ اپنے ملک جانے کی اجازت ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے نئے اسٹرین کے سامنے آنے کے بعد دنیا کے کئی ملکوں نے احتیاط کے طورپر بین الاقوامی سفر پر پابندی لگا دی ہے۔ کورونا کا نیا اسٹرین برطانیہ کے علاوہ کناڈا ،ڈین مارک،بیلجیم ،نیدرلینڈ، جنوبی افریقہ ،آسٹریلیا ،لبنان اور اردن میں پایا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined