
الریاض: سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ کو تنہا سفر کرنے والی خواتین کیلئے دنیا کا محفوظ ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔ ’خلیج ٹائمز‘ کے مطابق برطانوی ٹریول کمپنی کی جانب سے تنہا سفر کرنے والی خواتین کیلئے محفوظ شہروں پر ایک سروے جاری کیا گیا ہے۔
Published: undefined
سروے میں خواتین کے رات کے اوقات میں محفوظ تنہا سفر اور صنفی بنیاد پر حملے کے خطرات کا جائزہ لیا گیا اور دونوں شعبوں میں شہروں کو 10 میں سے نمبرز دیے گئے۔ سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ نے ان دونوں معاملات میں 10 میں سے 10 نمبرز حاصل کیے اور خواتین کیلئے دنیا کا محفوظ ترین شہر قرار پایا۔
Published: undefined
اسی طرح متحدہ عرب امارات کا شہر دبئی تیسرے نمبر پر خواتین کیلئے دنیا کا محفوظ ترین شہر ہے جس کے خواتین کے رات کے اوقات میں محفوظ تنہا سفر پر 9.43 نمبر اور صنفی بنیاد پر حملے کے خطرات پر 8.64 نمبرز لیے ہیں۔ سروے میں تھائی لینڈ کا شہر چیانگ مائی دوسرے، جاپان کا کیوتو چوتھے اور چین کے زیر انتظام علاقہ مکاؤ 5 ویں نمبر خواتین کیلئے محفوظ شہر قرار پایا۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined