عرب ممالک

حماس کے سینئر رہنماؤں کو مار دیا گیا :اسرائیلی فوج

اسرائیلی فوج کے دعوے کے مطابق درجنوں فلسطینی عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ حماس نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس 

 

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ کے آغاز کے بعد سے "شفا میڈیکل کمپلیکس" کا نام خبروں کی سرخیوں سے غائب نہیں ہوا۔ خاص طور پر اسرائیل کی جانب سے اس کمپلیکس میں حماس کے ارکان کی موجودگی کے الزامات کے بعد اس کی جانب توجہ مزید بڑھ گئی ہے۔

Published: undefined

حملوں کے ایک سلسلے کے بعد اسرائیلی فوج نے اعلان کردیا ہے کہ اس نے کمپلیکس میں کئی افراد کو مار دیا ہے۔ صہیونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کمپلیکس میں کی گئی کارروائیوں کے دوران حماس کے سینئر رہنماؤں کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرائی نے یہ بات سوشل میڈیا پر بتائی ہے۔

Published: undefined

العربیہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے ہفتہ کو کہا کہ اس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں متعدد کارروائیاں کی ہیں جس میں اس کے دعوے کے مطابق درجنوں فلسطینی عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق جنوبی غزہ کی پٹی میں الامل کے علاقے میں دیگر عسکریت پسندوں کو بھی مار دیا گیا ہے۔

Published: undefined

تاہم حماس نے ابھی تک اسرائیل کے بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ حماس نے اپنے کسی رہنما کے شہید ہونے کی تصدیق نہیں کی ہے۔ اس سے قبل پیرکو بھی اسرائیل نے شفا ہسپتال میں اسی طرح کی کارروائیاں کی تھیں اور 90 فلسطینیوں کو مار ڈالنے اور 160 دیگر افراد کو گرفتار کرنے کا کہا تھا۔ اس وقت اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے اہلکار شفاء ہسپتال کے علاقے میں جنرل سکیورٹی سروس کے ساتھ لڑ رہی ہیں۔

Published: undefined

یہ اعلان کوئی انوکھی بات نہیں تھی کیونکہ جنگ کے آغاز سے ہی یہ میڈیکل کمپلیکس زمینی کارروائیوں کا مرکز بن چکا ہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے بار بار شفا ہسپتال پر دھاوا بولا گیا ہے۔ صہیونی فورسز اپنے حملوں کا جواز پیش کرتے ہوئے یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ حماس شفا ہسپتال کے تہ خانے کو استعمال کر رہی ہے۔ حماس نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

Published: undefined

اس سے قبل اسرائیل نے شفا کمپلیکس کو حماس کی جانب سے فوجی کمانڈ سینٹر کے طور پر استعمال کرنے کے شواہد پیش کیے۔ تاہم امریکی رپورٹس میں اس پر سوال اٹھائے گئے تھے اور نتیجہ اخذ کیا گیا تھا کہ یہ اسرائیلی ثبوت الزامات کی سطح تک نہیں پہنچتے۔

Published: undefined

7 اکتوبر 2023 کو غزہ پر جنگ کے آغاز کے بعد سے اسرائیل نے ایک ہفتے تک محاصرہ کرنے کے بعد 16 نومبر کو شفا پر حملہ کیا۔ پھر 8 دن کے بعد ہسپتال سے دور ہوگیا۔ اس دوران ہسپتال کا صحن، اس کی عمارتوں کے مختلف حصے اور طبی آلات تباہ ہو گئے تھے۔ اسرائیلی فوج نے ہسپتال کے بجلی کے جنریٹر کو بھی تباہ کردیا تھا۔ اس وقت اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ اسے حماس سے متعلق 55 میٹر لمبی سرنگ ملی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined