عرب ممالک

ہسپتالوں کے اطراف شدید بمباری، غزہ  میں انٹرنیٹ  اور ٹیلیفون  خدمات بند

گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں 200 فلسطینی جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

خبروں کے مطابق اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں ایک مرتبہ پھر ہسپتالوں کے اطراف شدید بمباری کردی۔ اسرائیل غزہ شہر کے شمال، مغرب اور جنوب مشرق کو نشانہ بناتے ہوئے بڑے حملے کر رہاہے۔ ادھر فلسطینی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی نے اعلان کیا کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں انٹرنیٹ اور ٹیلی فون کی مواصلاتی لائنوں کو تیسری مرتبہ پھر منقطع کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق انٹرنیٹ اور ٹیلی فون سروسز معطل کرکے اسرائیل نے بڑے پیمانے پر حملے شروع کردئیے ہیں۔

Published: undefined

کمپنی نے ایک بیان میں کہا اسے غزہ کی پٹی کے ساتھ تمام مواصلاتی اور انٹرنیٹ خدمات کی مکمل تعطل کا اعلان کرتے ہوئے افسوس ہے۔ مرکزی روابط جو منسلک کردئیے گئے تھے اب پھر اسرائیل نے انہیں دوبارہ منقطع کردیا ہے۔

Published: undefined

حماس نے اعلان کیا کہ متعدد اسرائیلی چھاپوں میں الشفاء ہسپتال کے آس پاس کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ حماس نے کہا وہ اسرائیل کے الزامات کے حوالے سے غزہ کی پٹی میں ہسپتالوں کا معائنہ کرنے کے لیے کسی بھی بین الاقوامی تنظیم کے افراد کو وزٹ کرانے کے لیے تیار ہے۔ یاد رہے اسرائیل اپنی جارحیت کو جواز فراہم کرنے کے لیے الزام عائد کرتا ہے کہ ہسپتالوں میں حماس کے افراد نے پناہ لے رکھی ہے۔ حماس نے مزید کہا کہ شدید اسرائیلی بمباری نے غزہ کی پٹی کے متعدد ہسپتالوں کو نشانہ بنایا۔

Published: undefined

چونکہ غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں کی گنجائش سے زیادہ زخمیوں کی تعداد بڑھ رہی ہے ، الاقصی شہداء ہسپتال کے ڈائریکٹر نے کہاکہ ہم زخمیوں کے درمیان تفریق کے اصول پر کام کر رہے ہیں۔ پہلے سنگین زخمیوں کا علاج کیا جائے اور دیگر کو چھوڑ دیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال اب زخمیوں کو معمولی سی خدمات بھی فراہم کرنے کے قابل نہیں رہا۔

Published: undefined

قبل ازیں فلسطینی خبر رساں ایجنسی نے طبی ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی تھی کہ گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں 200 فلسطینی جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ