عرب ممالک

ایران نے دمشق پر اسرائیل کے مہلک اور جارحانہ حملے کی شدید مذمت کی

اسرائیلی حکومت کی جانب سے مختلف اہداف پر جارحانہ اور اشتعال انگیز حملوں میں اضافہ  حقیقت میں تل ابیب کی بے بسی کی عکاسی کرتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

ایران نے شام کے دارالحکومت دمشق پر اسرائیل کے میزائل حملے کی مذمت کی ہے جس میں مبینہ طور پر قدس فورس کے انٹیلی جنس چیف سمیت ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آرجی سی) کے پانچ مشیروں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز کہا کہ وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے حملے کی مذمت کی ہے۔

Published: undefined

ایرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ دمشق پر اسرائیلی فضائی حملے میں قدس فورس کی انٹیلی جنس سروس کے کمانڈر سمیت آئی آرجی سی کے پانچ فوجی مشیر مارے گئے۔ شامی وزارت دفاع نے کہا کہ حملے میں متعدد شہری بھی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

Published: undefined

کنانی نے دمشق کے ضلع مازہ پر ہفتے کی صبح اسرائیل کے مہلک اور جارحانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی بار بار خلاف ورزیاں اور مجرمانہ اور بچوں کو قتل کرنے والی اسرائیلی حکومت کی جانب سے مختلف اہداف پر جارحانہ اور اشتعال انگیز حملوں میں اضافہ غزہ اور مغربی کنارے میں مزاحمتی قوتوں کے خلاف میدان جنگ میں تل ابیب کی بے بسی کی عکاسی کرتا ہے۔

Published: undefined

ترجمان نے کہا کہ ایران کے فوجی مشیر دمشق کی سرکاری دعوت پر شام میں تھے اور انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامی حکومت کی مدد کرنے اور ملک میں امن و استحکام کے قیام میں اہم کردار ادا کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined