عرب ممالک

مسجد حرام میں عمرہ کے لیے آنے والے غیر مجاز افراد کی نشاندہی

سعودی عرب کے نائب وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح بن سلیمان مشاط نے بتایا ہے کہ حرم مکی میں معتمرین کے استقبال کے لیے قائم کردہ مراکز میں نمازیوں اور معتمرین میں غیر مجاز افراد کی نشاندہی کی گئی ہے

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

الریاض: سعودی عرب کے نائب وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح بن سلیمان مشاط نے بتایا ہے کہ حرم مکی میں معتمرین کے استقبال کے لیے قائم کردہ مراکز میں نمازیوں اور معتمرین میں غیر مجاز افراد کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ 'اعتمرنا' ایپ کے ذریعے کی جانے والی نشاندہی سے پتا چلا ہے کہ حرم مکی میں ایسے افراد بھی داخل ہوئے ہیں جن کے پاس حرم میں داخل ہونے کا اجازت نہیں اور دیگر کوائف نہیں تھے۔

Published: 03 Apr 2021, 2:40 PM IST

ایک بیان میں ڈاکٹر سلیمان مشاط نے بتایا کہ حرم مکی میں داخلے کے حوالے سے وضع کردہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی نشاندہی پر فوری طور پر متعلقہ اداروں کو مطلع کیا گیا جنہوں نے ان لوگوں کے خلاف کارروائی کر کے انہیں حرم کی حدود سے باہر نکال دیا۔

Published: 03 Apr 2021, 2:40 PM IST

سعودی عرب کے نائب وزیر حج کا کہنا ہے کہ حکومت بیت اللہ میں عمرہ کی سعادت کے حصول اور نماز کی ادائی کے لیے آنے والے مسلمانوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔ اس مقصد کے لیے نمازیوں اور دیگر زائرین کی سہولت کی خاطر'اعتمرنا' ایپ متعارف کرائی گئی اور اس کسی بھی زائر کو حرم میں داخلے کے لیے اس ایپلی کیشن کے ذریعے اپنی رجسٹریشن کرانا ہوتی ہے۔

Published: 03 Apr 2021, 2:40 PM IST

انہوں‌ نے کہا کہ حرم میں‌نمازیوں‌ اور معتمرین کے داخلے کے لیے قائم کردہ شرائط کا مقصد موجودہ وبائی ایام میں حرم مکی میں نمازیوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے زائرین بیت اللہ پر زور دیا کہ وہ غیر مجاز افراد کی حرم کی حدود میں موجودگی یا وہاں پر داخلے کی کوشش کرنے والے افراد کے بارے میں متعلقہ حکام کو مطلع کریں تاکہ حرم مکی میں آمد ورفت کے لیے وضع کردہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کو روکا جا سکے۔

(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: 03 Apr 2021, 2:40 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 03 Apr 2021, 2:40 PM IST