عرب ممالک

دنیا کے سب سے بڑے ثقافتی اجتماع ’دبئی ایکسپو 2020‘ کا باضابطہ آغاز

متحدہ عرب امارات نے دنیا کے سب سے بڑے ثقافتی اجتماع ایکسپو 2020 دبئی کا باضابطہ آغازکردیا ہے۔افتتاحی تقریب کودنیا بھر میں لاکھوں افراد نے براہ راست دیکھا ہے

دبئی ایکسپو 2020
دبئی ایکسپو 2020 

دبئی: متحدہ عرب امارات نے دنیا کے سب سے بڑے ثقافتی اجتماع ایکسپو 2020 دبئی کا باضابطہ آغازکردیا ہے۔افتتاحی تقریب کودنیا بھر میں لاکھوں افراد نے براہ راست دیکھا ہے۔

دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمدآل مکتوم نے جمعرات کی شب رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں ایکسپو 2020 کے باضابطہ آغاز کا اعلان کیا ہے۔حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد آل مکتوم اور ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید بھی اس تقریب میں شریک تھے۔

Published: undefined

دبئی کے ولی عہد نے افتتاحی کلمات میں کہا کہ ’’پوری دنیا متحدہ عرب امارات میں اکٹھی ہو رہی ہے، آج ہم ایک ساتھ نئی شروعات کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ہم اللہ کے فضل وکرم سے ایکسپو 2020 دبئی کا افتتاح کررہے ہیں،اللہ ہمیں کامیابی سے نوازے۔‘‘

افتتاحی تقریب دنیا کی سب سے بڑی 360 ڈگری پروجیکشن سکرین کے ذریعے دکھائی گئی ہے۔ یہ الوصل پلازا کے 130 میٹر چوڑے اور 67.5 میٹرطوی؛ گنبد کے نیچے منعقد ہوئی ہے۔اس سے تماشائیوں کو براہ راست پرفارمنس کی ایک مربوط آڈیو اور بصری نمائش دیکھنے کا موقع ملا ہے۔

Published: undefined

اس عالمی نمائش کے موقع پرامارت دبئی نے شہر کے ارد گرد تین مقامات فریم، دبئی فیسٹیول سٹی اور پام جمائرہ پر آتش بازی کا اہتمام کیاتھا۔

متحدہ عرب امارات کے کابینہ کے رکن،رواداری اور بقائے باہمی کے وزیر شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان نے افتتاحی تقریب میں کہا کہ ’’یواے ای نے تعمیروترقی اور سرمایہ کاری کو فروغ دے کرلوگوں کی ایک بہترزندگی تخلیق کرنے کے لیے سخت محنت کی ہے۔‘‘

انھوں نے کہا کہ ’’ذہنوں کو جوڑ کر ہم کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔اس ایکسپو میں ہم تعاون کے فروغ کے ذریعے دنیا کو بہتر بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

اماراتی وزیرکا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار 192 ممالک کا کاروباری اور ثقافتی اجتماع منعقد ہورہا ہے۔ہم ایکسپو میں شرکاء کودنیا کی آبادی کے درمیان تعاون اوراقدامات کے موقع کے طور پر خوش آمدید کہتے ہیں، ہم سب کے خوش حال مستقبل کے حصول کے لیے تعاون، رواداری، بقائے باہمی اور امن کا پیغام عام کررہے ہیں۔

بین الاقوامی نمائش بیورو کے سیکرٹری جنرل دیمتری ایس کرکینٹزیس نے کہا کہ ایکسپو 2020 دنیا کے ممالک کے درمیان شراکت داری اور تعاون کے فروغ کا ذریعہ بنے گی۔بین الاقوامی نمائش بیورو ایک بہتر دنیا کے لیے کوشاں ہے جس میں لوگ اپنے اختلافات سے بالاترہوکر ترقی کے عمل میں اپنا کردار اداکریں۔

Published: undefined

انھوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات نے دنیا کے ممالک کے ساتھ مل کرایکسپو کا کامیابی سے انعقاد کرنے کی کوشش کی ہے، ہم اس اہم بین الاقوامی تقریب کی میزبانی پریواے ای کے ویژن کو سراہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس عالمی نمائش میں منتظمین اور شرکاء کے درمیان تجربات کا تبادلہ کیا جائے گا اور دبئی ایکسپودنیا کے بہتر مستقبل کی تشکیل کے لیے نئی شراکت داریاں پیدا کرے گی۔

Published: undefined

عالمی شہرت یافتہ کلاسیکی موسیقاراور پاپ اسٹارز ایکسپو کے افتتاح کے موقع پر اپنے اپنے جوہر دکھانے کے لیے دبئی میں اکٹھے ہوئے ہیں اور انھوں نے دنیا کے عظیم ترین شو کی افتتاحی تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔مشہوراطالوی فن کار اینڈریا بوسیلی نے الوصل پلازا میں موسیقی طائفے کی قیادت کی ہے۔

دبئی ایکسپو2020 مشرق اوسط، افریقا اور جنوبی ایشیا (ایم ای اے ایس اے) کے خطے میں پہلی عالمی نمائش ہے۔ یہ یکم اکتوبر 2021 سے 31 مارچ 2022 تک جاری رہے گی اور 190 سے زیادہ ممالک اس میں حصہ لے رہے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined