عرب ممالک

کورونا کے مریضوں کا دوسرے لوگوں کے ساتھ میل جول حرام ہے: مفتی اعظم

سعودی عرب کے مفتی اعظم اور کبار علماء کونسل کے چیئرمین الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے شکار افراد کا دوسرے لوگوں کے ساتھ میل جول رکھنا حرام ہے

کورونا کے مریضوں کا دوسرے لوگوں کے ساتھ میل جول حرام ہے: مفتی اعظم
کورونا کے مریضوں کا دوسرے لوگوں کے ساتھ میل جول حرام ہے: مفتی اعظم 

الریاض: سعودی عرب کے مفتی اعظم اور کبار علماء کونسل کے چیئرمین الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے شکار افراد کا دوسرے لوگوں کے ساتھ میل جول رکھنا حرام ہے۔ انہوں‌ نے شہریوں اور غیر ملکیوں پر زور دیا ہے کہ وہ وبا کی روک تھام کے لیے حکومت اور سرکاری اداروں کی طرف سے وضع کردہ شرائط اور ضوابط پر سختی کے ساتھ عمل کریں۔

Published: undefined

ایک مفصل بیان میں مفتی اعظم سعودی عرب نے انسانی صحت کے تحفظ کے لیے دین اسلام کی تعلیمات اور ہدایات پر بھی روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ صحت اللہ کی عظیم نعمتوں میں سے ایک گراں قدر نعمت ہے۔ ہر انسان کو اس کی قدر کرنا چاہیے۔

Published: undefined

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا کہ دو نعمتیں لوگوں کو بے حد مرغوب ہیں۔ ایک صحت اور دوسری فراغت۔ جسمانی صحت عظیم نعمت ہے اور ہر انسان کو اس کی عظمت کا ادراک ہونا چاہیے۔اس لیے وبا کے دنوں میں لوگوں کو چاہیے کہ وہ بیماری پھیلنے سے بچنے خود کو بھی بچانے اور دوسروں کو بھی اس سے تحفظ دینے کی کوشش کرے۔

Published: undefined

اسلام وبا کے شکار افراد سے صحت مند افراد کی جانوں کے تحفظ پر زور دیتا ہے۔ اس لیے شہریوں کو چاہیے کہ وہ اسلام کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اپنی اور دوسروں کی صحت کی حفاظت کرے۔ وبا سے بچنے کے لیے جسمانی صفائی کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا اس حوالے سے ارشاد گرامی ہے کہ صفائی ایمان کا حصہ ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ بیماری کا شکار افراد دوسرے لوگوں سے دور رہیں۔ اگر کوئی شخص مصدقہ طور پر وبا کا شکار ہو چکا ہے تو اسے چاہیے کہ وہ ’’خود کو ہلاکت میں نہ ڈالو‘‘ کے قرآنی فرمان پر عمل کرے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined