سعودی عرب کے مشرقی علاقے جازان کے جنوب مغرب میں واقع السروات پہاڑی سلسلے کو نہ صرف زرعی اعتبار سے زرخیز علاقہ سمجھا جاتا ہے بلکہ اس میں بڑی تعداد میں لوگ شہد کی مکھیاں پالتے اور ان سے شہد حاصل کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس علاقے کو العیدابی گورنری کو جازان کے گورنر نے 'شہد کا دارالحکومت' قرار دیا ہے۔
Published: undefined
سعودی عرب میں پانچویں سالانہ شہد میلے میں رواں سال العیدابی گونری سے 50 افراد نے اپنے ہاں تیار کردہ شہد کی نمائش کی۔ یہ علاقہ شہد ہی کی وجہ سے مشہور نہیں بلکہ اس کی وجہ شہرت اس کی گہری وادیاں، بلندو بالا پہاڑ اور ان کے بیچ سرسبز و شاداب اور لہلہاتے کھیت، السدر کے درختوں کی بڑی تعداد اس کی شہرت اور شہد کے فروغ کا ایک اہم ذریعہ سمجھی جاتی ہے۔
Published: undefined
العیدابی میں حاصل ہونے والے شہد کی مختلف اقسام ہیں اور ان کی الگ الگ قیمت ہے۔ یہاں پر 20 ریال سے 400 ریال فی لیٹرشہد دستیاب ہے مگر شہد کی ایک قسم سب سے مہنگی ہے جو ایک ہزار ریال فی لیٹر تک فروخت کی جاتی ہے۔ شہد کی اس قسم کی غیرمعمولی قیمت اس کے بے پناہ فوائد اور اس میں پائی جانے والی خصوصیات ہیں۔
Published: undefined
العیدابی گورنری میں شہد میلے کے جنرل سپر وائزر عبداللہ الظافری نے بتایا کہ رواں سال اس گورنری سے شہد میلے میں 50 شہد مالکان نے اپنے ہاں تیار کردہ شہد کی نمائش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ العیدابی میں سالانہ پانچ ٹن شہد کشید کیا جاتا ہے۔
(العربیہ ڈاٹ نیٹ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined