عرب ممالک

خانہ کعبہ کو غسل دینے کی سادہ مگر ایمان افروز تقریب

مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل نے خادم الحرمین الشریفین کی نمائندگی کرتے ہوئے کعبہ شریف کو غسل دینے کی سادہ مگر ایمان افروز تقریب میں شرکت کی

خانہ کعبہ کو غسل دینے کی سادہ مگر ایمان افروز تقریب
خانہ کعبہ کو غسل دینے کی سادہ مگر ایمان افروز تقریب 

مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل نے خادم الحرمین الشریفین کی نمائندگی کرتے ہوئے کعبہ شریف کو غسل دینے کی سادہ مگر ایمان افروز تقریب میں شرکت کی- شہزادہ خالد الفیصل نے سالانہ معمول کے مطابق عرق گلاب سے معطر آب زمزم سے غسل کعبہ کی رسم انجام دی- اس موقع پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے-

Published: undefined

غسل کعبہ کی رسم میں گورنر مکہ کے ہمراہ مسجد الحرام و مسجد نبوی انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس، منتخب ممتاز علما اور کنجی برداران کعبہ بھی شریک ہوئے- شیخ الشعیبی پیش پیش تھے- یہ تقریب بارش کی وجہ سے ملتوی کردی گئی تھی- تاہم بروز جمعرات عشا کی نماز کے بعد غسل کعبہ کی رسم نہایت سادگی سے انجام دی گئی- پہلی بار اس موقع پر غیر ملکی سفرا اور مہمانوں کو مدعو نہیں کیا گیا تھا-

Published: undefined

شہزادہ خالد الفیصل نے غسل کعبہ کی رسم ادا کرکے دو رکعت نماز ادا کی- انہوں نے اس موقع پر کورونا وبا کے خاتمے اور امت مسلمہ کی صلاح و فلاح کے لیے خصوصی دعا بھی کی- سکیورٹی فورس کے اہلکار بھی محدود تعداد میں موجود تھے- واضح رہے کہ غسل کعبہ کی رسم پہلے سال میں دو مرتبہ یکم شعبان اور محرم کے مہینے میں ادا کی جاتی تھی اب ایک مرتبہ 15 محرم کو ادا کی جاتی ہے-

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined