عرب ممالک

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ،83 فیصدی غیر سعودی شہری

سعودی عرب میں اب تک گنجان آباد علاقوں میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ کیس سامنے آئے ہیں۔ان میں وہ علاقے بھی شامل ہیں جہاں مزدور طبقہ زیادہ تعداد میں رہ رہا ہے

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

شروع میں سعودی عرب میں کورونا متاثرین کی تعداد زیادہ نہیں تھی لیکن اب سعودی عرب میں کرونا وائرس کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1088 نئے کیسوں کی تصدیق کی گئی ہے اور مزید پانچ افراد اس مہلک وَبا کی نذر ہوگئے ہیں۔اس طرح اب سعودی عرب میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 97 ہوگئی ہے۔

Published: undefined

سعودی وزارتِ صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی کے مطابق مملکت میں اس مہلک وائرس کا شکار افراد کی تعداد 9362 ہوگئی ہے۔نئے کیسوں میں 17 فی صد سعودی عرب کے شہری ہیں اور 83 فیصد غیر شہری ہیں۔

Published: undefined

انھوں نے بتایا ہے کہ آج وفات پانے والے پانچوں افراد غیرملکی ہیں۔ان میں چار مکہ مکرمہ میں رہ رہے تھے اور ایک جدہ میں مقیم تھا۔ان کی عمریں 37 سے 64 سال کے درمیان تھیں اور وہ پہلے سے مختلف دائمی عوارض میں مبتلا تھے۔

Published: undefined

ڈاکٹرالعبدالعالی نے اتوار کو ایک نیوز کانفرنس میں کرونا وائرس کا شکار ہونے والے افراد کی علاقہ وار تفصیل جاری کی ہے۔اس کے مطابق مکہ مکرمہ میں سب سے زیادہ 251 کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔اس کے بعد جدہ میں 210 کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔

Published: undefined

ان کے بہ قول الدمام میں پہلی مرتبہ ایک دن میں 194 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔ مدینہ منورہ میں 177، الہفوف میں 123، دارالحکومت الریاض میں 85 اور دس سے زیادہ دوسرے شہروں میں دو، دو ،چار چار کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں جبکہ مملکت میں اب تک 1398 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Published: undefined

وزارت صحت گذشتہ ہفتے تک سعودی عرب میں کرونا وائرس کے روزانہ قریباً پانچ سو کیسوں کی اطلاع دے رہے تھی لیکن ہفتے سے ایک دن میں اس مہلک وَبا کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد دُگنا ہوگئی ہے۔

Published: undefined

ترجمان نے اس کی وضاحت یہ کی ہے کہ اب مملکت بھر میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ کا عمل تیز کردیا گیا ہے اور 79 فی صد نئے کیسوں کی تشخیص فیلڈ ٹیسٹنگ مہم کے دوران میں کی گئی ہے۔اس عوامی رابطہ مہم کے دوران میں طبی ٹیمیں گنجان آباد علاقوں میں لوگوں کے گھر گھر جا کر ٹیسٹ کررہی ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے سعودی عرب میں اب تک گنجان آباد علاقوں میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ کیس سامنے آئے ہیں۔ان میں وہ علاقے بھی شامل ہیں جہاں مزدور طبقہ زیادہ تعداد میں رہ رہا ہے۔وزارت صحت کے مطابق اب تک کرونا وائرس کے ایک لاکھ 80 ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

بشکریہ، العربیہ ڈاٹ نیٹ

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined