ویڈیوز

ویڈیو: ادب نامہ میں ہلال سیوہاروی کے طنز و مزاح اور شخصیت پر خصوصی گفتگو

ادب نامہ کی 41ویں نشست میں ہلال سیوہاروی کے فن پر گفتگو ہوئی۔ معین شاداب نے ان کے مقامی موضوعات، روزمرہ اشیا کو علامت بنانے اور طنز و مزاح کے منفرد اسلوب پر روشنی ڈالی

<div class="paragraphs"><p>قومی آواز گرافکس</p></div>

قومی آواز گرافکس

 

نیشنل ہیرالڈ، نوجیون اور قومی آواز کے مشترکہ ادبی پروگرام ’ادب نامہ‘ کی 41ویں نشست میں ممتاز شاعر اور طنز نگار ہلال سیوہاروی کی شخصیت، ادبی سفر اور منفرد اسلوب پر گفتگو کی گئی۔ پروگرام میں معروف شاعر اور ادبی شخصیت معین شاداب نے ہلال سیوہاروی کے فن کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

معین شاداب نے کہا کہ ہلال سیوہاروی کی سب سے بڑی انفرادیت یہ تھی کہ انہوں نے مقامی موضوعات اور مقامی بولیوں کو اپنی شاعری اور طنز میں نمایاں جگہ دی۔ وہ معاشرے کی جانب سے نظر انداز کی جانے والی چھوٹی چھوٹی چیزوں، مثلاً مچھروں، گدھوں اور کتوں کو اپنی تخلیقات میں علامت بنا کر ان کے ذریعے بڑے سماجی اور انسانی مسائل پر گفتگو کرتے تھے۔

انہوں نے ہلال سیوہاروی کی معروف نظم ’کتوں کی کانفرنس‘ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ شاعر نے ایک عام خبر کو بنیاد بنا کر کتوں کے ذریعے انسانی رویّوں اور معاشرتی تضادات پر طنز کیا۔

معین شاداب نے بتایا کہ ہلال سیوہاروی کا تعلق ایک علمی و ادبی خاندان سے تھا اور ان کی ابتدائی تربیت روایتی تعلیم کے ماحول میں ہوئی۔ تاہم ان کے ادبی مزاج اور روزمرہ زندگی کے مشاہدے نے آگے چل کر ان کی طنز نگاری کو منفرد شناخت دی۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔