ویڈیوز

ویڈیو: چین معاملہ پر راہل گاندھی کا الزام ’پی ایم مودی 2014 سے ہی غلطیاں کر رہے ہیں‘

راہل گاندھی نے سوال کیا کہ آخر چین نے ایل اے سی پر حملہ کرنے کے لیے ابھی کا وقت کیوں منتخب کیا؟ ہندوستان کی موجودہ حالت میں ابھیا یسا کیا ہے جس نے چین کو جارحانہ رخ اختیار کرنے کا موقع دیا؟

تصویر ویڈیو گریب
تصویر ویڈیو گریب 

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے آج ایک ویڈیو جاری کر پی ایم مودی پر 2014 سے ہی غلطیاں کرنے اور ملک کو کمزور بنانے کا الزام عائد کیا۔ چین تنازعہ کے تعلق سے اپنے پہلے ویڈیو میں انھوں نے کہا کہ ”سال 2014 سے ہی وہ بڑی غلطیاں کر رہے ہیں جس نے اصولی طور پر ملک کو کمزور بنا دیا ہے اور ہمیں ایسا بنا دیا ہے کہ غیر محفوظ ہو گئے ہیں۔“ ویڈیو کے شروع میں ہی راہل گاندھی نے یہ سوال قائم کیا ہے کہ آخر چین نے ایل اے سی پر حملہ کرنے کے لیے ابھی کا وقت کیوں منتخب کیا؟ ہندوستان کی موجودہ حالت میں ابھیا یسا کیا ہے جس نے چین کو جارحانہ رخ اختیار کرنے کا موقع دیا؟ ان سوالات کو اٹھانے کے ساتھ ساتھ چین تنازعہ کے تعلق سے راہل گاندھی نے ویڈیو میں کئی اہم باتیں رکھی ہیں۔ قومی آواز کے قارئین کے لیے پیش ہے یہ ویڈیو...

Published: 17 Jul 2020, 12:56 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 17 Jul 2020, 12:56 PM IST