قومی آواز گرافکس
نیشنل ہیرالڈ، نوجیون اور قومی آواز کے مشترکہ ادبی پروگرام ’ادب نامہ‘ کی قسط 44 میں ممتاز شاعرہ اور صحافی نور جہاں ثروت کی شخصیت، شاعری اور صحافتی خدمات پر گفتگو کی گئی ہے۔ اس خصوصی نشست میں معروف شاعر اور ناظمِ مشاعرہ معین شاداب نے نور جہاں ثروت کے شعری اسلوب اور ان کے منفرد لہجہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
معین شاداب کے مطابق نور جہاں ثروت کی زبان میں دہلی کی شائستگی اور ٹکسالی زبان کا رنگ نمایاں تھا، جبکہ روزمرہ کی بول چال ان کی شاعری کو فطری اور اثر انگیز بناتی ہے۔ ان کے یہاں تشبیہات اور استعارات محض شعری آرائش کے لیے نہیں بلکہ ایک گہری داخلی کیفیت کے ساتھ سامنے آتے ہیں۔ ان کے لہجہ میں نرمی کے ساتھ مزاحمت اور وقار بھی نمایاں تھا۔
پروگرام میں ان کے قومی آواز سے وابستگی، صحافتی خدمات اور دیگر ادبی و پیشہ ورانہ سرگرمیوں کا بھی ذکر کیا گیا۔ گفتگو کے دوران ان کے منتخب اشعار بھی پیش کیے گئے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔