
ہندوستان کی معاشی راجدھانی ممبئی کے بوریولی ویسٹ علاقے میں جمعہ کو بڑا حادثہ ہو گیا۔ علاقے کے سائیں بابا نگر میں ایک چار منزلہ عمارت تاش کے پتوں کی طرح بھربھرا کر گر گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ کی تیم اور پولیس موقع پر پہنچی۔ ملبہ میں 14 سے 15 لوگوں کے پھنسے ہونے کی بات سامنے آ رہی ہے۔ راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔