ویڈیوز

ویڈیو... مسجد میں نماز کے دوران ننھی بچّی والد کی پیٹھ پر ہوئی سوار، ویڈیو ہو رہا وائرل

سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ویڈیو میں بچی والد کے نماز ادا کرنے دوران دوڑتی ہوئی مسجد پہنچتی ہے اور پھر جیسے ہی اس کے والد سجدہ میں جاتے ہیں تو بچی ان کی پیٹھ پر سوار ہو جاتی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جموں و کشمیر کی راجدھانی سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں ایک ننھی بچی کا معصومیت بھرا ویڈیو خوب وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں بچی والد کے نماز ادا کرنے دوران دوڑتی ہوئی مسجد پہنچتی ہے اور پھر جیسے ہی اس کے والد سجدہ میں جاتے ہیں تو بچی ان کی پیٹھ پر سوار ہو جاتی ہے۔ سجدہ سے والد کے اٹھنے پر وہ پیچھے کھڑی ہو جاتی ہے اور دوبارہ جب پھر سجدہ کیا جاتا ہے تو پھر سے پیٹھ پر چڑھ جاتی ہے۔ اس دوران وہ آگے کی طرف گرتی ہے اور ویڈیو ختم ہو جاتا ہے۔

Published: 13 May 2019, 10:10 PM IST

ٹوئٹر پر وائرل ہو رہے اس ویڈیو کو لوگ خوب پسند کر رہے ہیں اور اس پر طرح طرح کے کمنٹس بھی لکھ رہے ہیں۔ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ چھوٹے بچے یہ حرکت اکثر گھروں میں اپنی ماں کے ساتھ کرتے ہیں جب وہ نماز پڑھتی ہیں، لیکن یہ ویڈیو بہت خاص ہے کیونکہ بچی اپنے والد کی پیٹھ پر سوار ہوتی ہوئی ایک مسجد میں نظر آ رہی ہے۔

Published: 13 May 2019, 10:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 13 May 2019, 10:10 PM IST