ویڈیوز

ادب نامہ: علی سردار جعفری کی شاعری، نظریہ اور تاریخی حوالوں پر گفتگو

ادب نامہ کی تازہ نشست میں علی سردار جعفری کی شاعری، ترقی پسند تحریک میں ان کے کردار اور امن کے پیغام پر گفتگو کی گئی، جبکہ 1999 کے تاریخی واقعے کا بھی ذکر کیا گیا

<div class="paragraphs"><p>علی سردار جعفری / گرافکس قومی آواز</p></div>

علی سردار جعفری / گرافکس قومی آواز

 

نیشنل ہیرالڈ، نو جیون اور قومی آواز کے مشترکہ ادبی پروگرام ’ادب نامہ‘ کی تازہ نشست میں اردو کے ممتاز شاعر علی سردار جعفری کی زندگی، شاعری اور نظریاتی خدمات پر تفصیلی گفتگو پیش کی گئی۔ اس نشست میں معروف شاعر اور ناقد معین شاداب نے علی سردار جعفری کی تخلیقی جہتوں، ترقی پسند تحریک میں ان کے کردار اور امن و انسانیت کے پیغام کو اجاگر کیا۔

گفتگو کے دوران ایک اہم تاریخی واقعہ بھی بیان کیا گیا جب 1999 میں اٹل بہاری واجپئی اپنے دورۂ پاکستان کے موقع پر علی سردار جعفری کی نظموں کا البم ’سرحد‘ ساتھ لے گئے تھے، جسے اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف کو پیش کیا گیا۔ اس واقعے کو شاعری کی سفارتی اہمیت کی علامت کے طور پر پیش کیا گیا۔

نشست میں جعفری کی انقلابی شاعری کے اشعار بھی سنائے گئے جن میں امید، مزاحمت اور سماجی تبدیلی کا پیغام نمایاں ہے۔ پروگرام کا مقصد نئی نسل کو اردو ادب کے اہم ناموں سے روشناس کرانا اور فکری شعور کو وسعت دینا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined