ویڈیوز

ادب نامہ میں ساحر لدھیانوی کی شخصیت، شاعری اور فکری وراثت پر خصوصی گفتگو

اردو کے نامور شاعر ساحر لدھیانوی نے محبت، انسان دوستی، سماجی انصاف اور احتجاج کو اپنی شاعری کا محور بنایا۔ ان کا کلام آج بھی اپنی فکری گہرائی، عصری معنویت اور ادبی وقار کے باعث بے حد مقبول ہے

<div class="paragraphs"><p>ساحر لدھیانوی / قومی آواز گرافکس</p></div>

ساحر لدھیانوی / قومی آواز گرافکس

 

نیشنل ہیرالڈ، نوجیون اور قومی آواز کے مشترکہ ادبی پروگرام ’ادب نامہ‘ کی نئی قسط میں اردو کے ممتاز شاعر اور نغمہ نگار ساحر لدھیانوی کی شخصیت، شاعری اور ادبی خدمات پر تفصیلی گفتگو پیش کی گئی۔ پروگرام میں معروف شاعر، ناظمِ مشاعرہ اور ادبی محقق معین شاداب مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔

گفتگو میں ساحر لدھیانوی کی ابتدائی زندگی، خاندانی پس منظر، شعری سفر اور ترقی پسند فکر سے وابستگی پر روشنی ڈالی گئی۔ معین شاداب نے ان کی شاعری کی نمایاں خصوصیات، زبان، اسلوب اور فکری جہات کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا کہ ساحر نے محبت، سماجی انصاف، احتجاج اور انسان دوستی جیسے موضوعات کو اپنی شاعری کا حصہ بنا کر اردو ادب کو نئی وسعت عطا کی۔

پروگرام میں ساحر لدھیانوی کی فلمی نغمہ نگاری، امرتا پریتم کے ساتھ ان کے تعلق اور اردو شاعری میں ان کے منفرد مقام پر بھی گفتگو ہوئی۔ آخر میں معین شاداب نے ساحر کے چند منتخب اشعار سنائے اور ان کی معنوی و فنی جہات پر مختصر روشنی ڈالی۔ پروگرام میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ساحر لدھیانوی کی شاعری آج بھی اپنے عہد سے آگے کی سوچ، انسانی اقدار اور سماجی شعور کے باعث پوری آب و تاب کے ساتھ زندہ ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔