قومی آواز گرافکس
نیشنل ہیرالڈ، نوجیون اور قومی آواز کے مشترکہ ادبی پروگرام ’ادب نامہ‘ کی نئی قسط میں معروف شاعر، نغمہ نگار اور مکالمہ نگار جاوید اختر کی شخصیت، ادبی خدمات اور شعری سفر پر تفصیلی گفتگو پیش کی گئی۔ اس قسط میں معروف شاعر معین شاداب نے جاوید اختر کے خاندانی پس منظر، ادبی وراثت اور ان کے والد جاں نثار اختر کے اثرات پر روشنی ڈالی۔ گفتگو میں اس پہلو کو بھی اجاگر کیا گیا کہ جاوید اختر نے ابتدا میں شاعری کے بجائے فلمی دنیا میں اپنی الگ شناخت بنانے کا فیصلہ کیا اور بعد میں شاعری کی طرف متوجہ ہوئے۔
معین شاداب نے ان کی شاعری کے نمایاں موضوعات، انسانی وقار، خودداری، سماجی شعور اور داخلی کشمکش پر مبنی اشعار کی تشریح بھی کی۔ پروگرام کے دوران جاوید اختر کی زندگی سے جڑے کئی دلچسپ واقعات بیان کیے گئے، جن میں ان کے جدوجہد بھرے ابتدائی دن، کامیابی کا سفر اور ادبی و فلمی میدان میں ان کی منفرد شناخت کا ذکر شامل تھا۔ قسط میں جاوید اختر کے متعدد منتخب اشعار بھی سنائے گئے جو ناظرین کے لیے ان کی فکری اور شعری انفرادیت کو سمجھنے کا ذریعہ بنے۔
Published: undefined
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined