ویسٹ انڈیز کے خلاف لیڈز میں جاری دوسرے ٹسٹ میں انگلینڈ کے جو روٹ نے 98 بالوں پر 9چوکوں کی مدد سے59 رن بنائے جس کے بعد وہ لگاتار 12 ٹسٹ میچوں میں پچاس سے بڑی انیگیں کھیلنے کا ابراہم ڈی ویلیرس کا عالمی ریکارڈ برابر کر نے میں کامیاب ہوئے۔ جنوبی افریقی بلے باز نے2012 اور 2014 کے درمیان ایسا کیا تھا۔
دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے جو روٹ نے اس عالمی ریکارڈ کے شروعات بنگلہ دیش کے خلاف ڈھاکہ میں کھیلے گئےاکتوبر2016 میں پہلی اننگ میں122بالوں پرچار چوکوں کی مدد سے56 رن بناکر کی تھی۔
ہندوستان کے خلاف ہندوستان میں کھیلی گئی پانچ ٹسٹ میچوں کی سریز میں جو روٹ نے سبھی ٹسٹ میچوں میں کم از کم ایک اننگ میں پچاس سے زیادہ رن بنائے۔راجکوٹ میں پہلے ٹسٹ میں انہوں نے180 بالوں پر11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے124 رن بنانے کے بعدوشاکھا پٹنم میں دوسرے ٹسٹ کی پہلی اننگ میں98 بالوں پر چھ چوکوں کی مدد سے53 رن بنانے میں کامیاب رہے۔
موہالی میں ہوئے تیسرے ٹسٹ کی دوسری اننگ میں اس بلے باز نے179 بالوں پرچھ چوکوں کی مدد سے78 رن بنائے تھے۔چوتھے ٹسٹ میں بھی انہوں نے دوسری اننگ میں پچاس سے زیادہ رن بنائے تھے۔ ممبئی میں ہوئے اس ٹسٹ میچ میں وہ112 بالوں پرگیارہ چوکوں کی مدد سے77 رن بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ چنئی میں کھیلے گئے پانچویں اور آخری ٹسٹ میں بھی جو روٹ نے انگلینڈ کی دوسری اننگ میں144 بالوں پردس چوکوں کی مدد سے88 رن بنائے تھے۔
جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے گھر پر ہوئی سریز میں لارڈز میں کھیلے گئے پہلے ٹسٹ میں انگلینڈ کی پہلی اننگ میں234 بالوں پر27 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے190 رن بنائے تھے جوانگلینڈ کیلئے کپتان کے حیثیت سے پہلے ٹسٹ میں سب سے بڑا انفرادی اسکور تھا۔ اس سریز میں انہوں نے دوسرے ٹسٹ میں جوناٹنگھم میں کھیلا گیا149بالوں پر گیارہ چوکوں اورایک چھکے کی مددسے78 رن بنائے تھے۔اوول میں تیسرے ٹسٹ میں جو روٹ انگلینڈ کی دوسری اننگ میں 94 بالوں پر چھ چوکوں کی مدد سے50 رن بنانے میں کامیاب رہے تھے۔
مانچسٹر میں ہوئے چوتھے ٹسٹ میں جو روٹ نے پہلی اننگ میں تو نصف سنچری بنالی مگر دوسری اننگ میں صرف ایک رن کی کمی سے ایسا نہیں کر پائے۔ پہلی اننگ میں انہوں نے101بالوں پر چھ چوکوں کی مدد سے52 رن بنائے تھے جبکہ دوسری اننگ میں وہ106بالوں پرچھ چوکوں کی مدد سے49 رن بنانے میں ہی کامیاب رہے تھے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف ایجبسٹن،برمنگھم میں کھیلے گئے پہلے ٹسٹ میچ میں انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے189 بالوں پر22 چوکوں کی مدد سے136 رن بنائے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined