کھیل

آئی پی ایل: ممبئی انڈینز نے مایہ ناز آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کو ہیڈ کوچ مقرر کیا

کیرون پولارڈ نے 2010 میں ممبئی انڈینز کے لیے آئی پی ایل میں ڈیبیو کیا تھا، اس وقت ان کی عمر 22 سال تھی، وہ 13 سیزن تک اسی ٹیم کے لیے کھیلے۔ انہوں نے 189 میچوں میں 3412 رنز بنائے اور 69 وکٹیں حاصل کیں۔

<div class="paragraphs"><p>کیرون پولارڈ، تصویر سوشل میڈیا&nbsp;<a href="https://x.com/mipaltan">@mipaltan</a></p></div>

کیرون پولارڈ، تصویر سوشل میڈیا @mipaltan

 

ممبئی انڈینز (ایم آئی) نے آئی پی ایل 2027 کی نیلامی سے قبل مایہ ناز آل راؤنڈ کیرون پولارڈ کو اپنا نیا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ حال ہی میں مہیلا جے وردھنے نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ 39 سالہ کیریبین کھلاڑی نے آئی پی ایل میں صرف ممبئی انڈینز کے لیے کھیلا ہے۔ وہ 2010 سے 2022 تک اسی ٹیم کا حصہ رہے اور اب ہیڈ کوچ کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دیں گے۔

جاری کردہ بیان میں کیرون پولارڈ نے کہا کہ ’’ممبئی انڈینز کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سنبھالنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ ایم آئی میری زندگی اور کیریئر کا ایک بہت بڑا حصہ رہی ہے۔ اس ٹیم اور کھلاڑیوں کے ساتھ میرا جو تعلق ہے، وہ میرے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ ایک کھلاڑی اور پھر کوچ کی حیثیت سے اس سفر کا حصہ رہنے کے باعث، میں اچھی طرح سمجھتا ہوں کہ ایم آئی کی کیا اہمیت ہے اور ’نیلے اور سنہرے‘ رنگوں کی نمائندگی کے ساتھ کتنی بڑی ذمہ داری آتی ہے۔‘‘

کیرون پولارڈ نے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری کے لیے منتخب کیے جانے پر نیتا امبانی اور آکاش امبانی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں نیتا امبانی، آکاش امبانی اور ایم آئی کے پورے خاندان کا شکر گزار ہوں۔ میں کھلاڑیوں اور معاون عملے کے ساتھ مل کر کام کرنے، ٹیم کی وراثت کو آگے بڑھانے، اپنے باصلاحیت کھلاڑیوں کو نکھارنے اور ’پلٹن‘ کو جشن منانے کے مزید مواقع فراہم کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ کیرون پولارڈ نے 2010 میں ممبئی انڈینز کے لیے آئی پی ایل میں ڈیبیو کیا تھا، اس وقت ان کی عمر 22 سال تھی۔ انہوں نے اس ٹیم کے ساتھ طویل سفر طے کیا اور فرنچائز نے بھی انہیں کہیں اور جانے نہیں دیا۔ وہ 13 سیزن تک اسی ٹیم کے لیے کھیلے۔ ممبئی انڈینز کی جانب سے کھیلے گئے 189 میچوں میں انہوں نے 3412 رنز بنائے اور 69 وکٹیں حاصل کیں۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔