کھیل

جوکووچ کو ہرا کر الکاریز نے رقم کی تاریخ، ’کیریئر گرینڈ سلیم‘ مکمل کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کھلاڑی

اسپین کے کارلوس الکاریز اب تک مجموعی طور پر 7 گرینڈ سلیم خطاب جیت چکے ہیں، جن میں ایک آسٹریلین اوپن کے علاوہ 2-2 ومبلڈن، فرینچ اوپن اور یو ایس اوپن شامل ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>کارلوس الکاریز، تصویر سوشل میڈیا، بشکریہ&nbsp;@carlosalcaraz</p></div>

کارلوس الکاریز، تصویر سوشل میڈیا، بشکریہ @carlosalcaraz

 

کارلوس الکاریز نے اتوار (یکم فروری) کو میلبورن میں کھیلے گئے آسٹریلیائی اوپن کے فائنل میں نوواک جوکووچ کو شکست دے کر تاریخ رقم کر دی۔ اس جیت کے ساتھ الکاریز خطاب اپنے نام کر کے ’کیریئر گرینڈ سلیم‘ مکمل کرنے والے سب سے کم عمر کے کھلاڑی بن گئے۔ واضح رہے کہ جب کوئی چاروں گرینڈ سلیم، آسٹریلیا اوپن، ومبلڈن، فرنچ اوپن اور یو ایس اوپن کا خطاب جیت لیتا ہے تو اسے ’کیریئر گرینڈ سلیم‘ پورا کرنا کہتے ہیں۔ ریکارڈ 25ویں گرینڈ سلیم خطاب کے لیے چیلنج پیش کر رہے جوکووچ کی میلبورن پارک کے فائنل میں یہ پہلی شکست ہے۔ اس سے قبل انہوں نے یہاں اپنے تمام 10 فائنل میں جیت درج کی تھی۔ ٹاپ رینکنگ والے کھلاڑی الکاریز نے اتوار کو پہلا سیٹ گنوایا لیکن اس کے بعد واپسی کرتے ہوئے 6-2، 2-6، 3-6، 5-7 سے جیت حاصل کی۔

Published: undefined

22 سالہ ہسپانوی کھلاڑی نے 38 سال کے جوکووچ پر دباؤ بنائے رکھا۔ جیت حاصل کرنے کے بعد الکاریز نے ہاتھ سے ریکیٹ چھوڑ دیا اور وہ پیٹھ کے بل زمین پر گر گئے اور اپنے ہاتھ سر پر رکھ لیے۔ جوکووچ سے ہاتھ ملانے کے لیے نیٹ پر جانے سے قبل وہ کچھ سیکنڈ وہیں رکے۔ دونوں کھلاڑیوں نے کچھ باتیں کی اور جوکووچ اسپین کے کھلاڑی کو مبارکباد دیتے ہوئے مسکرائے۔ اس کے بعد الکاریز کورٹ کے ایک طرف لگی کرسی پر بیٹھے اپنے کوچ کو گلے لگانے کے لیے دوڑے اور بعد میں اسٹیند میں اپنے والد اور ٹیم کے دیگر ممبران کو بھی گلے لگائے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ کارلوس الکاریز اور نوواک جوکووچ نے سیمی فائنل میں 5 سیٹ میں سخت مقابلے کے بعد جیت درج کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ اپنی تاریخی کامیابی کی تلاش میں 3 گھنٹے سے زائد وقت تک دونوں نے زبردست فٹنس، کھیل اور اسٹیمینا کا مظاہرہ کیا۔ کوئی بھی کھلاڑی بڑے پوائنٹس پر ہار ماننے کو تیار نہیں تھے۔ اسپین کے کھلاڑی نے 16 بریک پوائنٹ میں سے 5 کا فائدہ اٹھایا، جبکہ جوکووچ 6 بریک پوائنٹ میں سے صرف 2 کو ہی پوائنٹس میں تبدیل کر سکے۔

Published: undefined

نوواک جوکووچ کی 25ویں گرینڈ سلیم سنگلز خطاب جیتنے کی مہم پر ایک بار پھر الکاریز اور یانک سنر میں سے ایک نے روک لگائی۔ ان دونوں نے مل کر گزشتہ 9 گرینڈ سلیم خطاب جیتے ہیں۔ جوکووچ نے سیمی فائنل میں سنر کو شکست دی تھی اور اوپن دور میں گرینڈ سلیم خطاب جیتنے والے سب سے عمر دراز کھلاڑی بننے کی راہ پر تھے لیکن الکاریز نے ان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ الکاریز 22 سال اور 272 دن کی عمر میں چاروں گرینڈ سلیم کے سنگلز خطاب جیتنے والے سب سے کم عمر مرد کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے 1938 کی فرینچ چیمپئن شپ میں ڈان بج کا قائم کردہ ریکارڈ توڑ دیا ہے، جب وہ 22 سال اور 363 دن کے تھے۔ اسپین کے الکاریز اب تک مجموعی طور پر 7 گرینڈ سلیم خطاب جیت چکے ہیں، جن میں ایک آسٹریلین اوپن کے علاوہ 2-2 ومبلڈن، فرینچ اوپن اور یو ایس اوپن شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined