پانچ فرانسیسی قانون سازوں کا ایک وفد بدھ کے روز تائی پے پہنچا ہے۔ امریکی ایوان کانگریس کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے گزشتہ ماہ تائیوان کے دورے کے بعد کسی اعلیٰ سطحی یورپی وفد کا یہ تائیوان کا پہلا دورہ ہے۔
Published: undefined
فرانس کی مختلف پارٹیوں پر مشتمل اس وفد کی قیادت سینیٹر سائرل پیلیوٹ کر رہے ہیں وہ فرانس کے ایوان بالا میں یورپی امور کمیٹی کے نائب صدر ہیں۔
Published: undefined
فرانسیسی قانون سازوں کا یہ وفد تائیوان کے نائب صدر لائی چنگ ٹی، ایوان کے اسپیکر یو سی کن کے علاوہ دیگر اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کرے گا۔ ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی، تکنیکی جدت طرازی اور صنعتی سپلائی چین کو تقویت فراہم کرنے سمیت متعدد دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
Published: undefined
گزشتہ ایک سال کے دوران فرانسیسی قانون سازوں کا تائیوان کا یہ چوتھا دورہ ہے۔ تائیوان کے وزارت خارجہ کے ترجمان جوآن او نے کہا،" ان رہنماوں کی آمد تائیوان اور فرانس کے درمیان اچھی دوستی کو مکمل طور پر ظاہر کرتی ہے۔"
Published: undefined
فلوریڈا کی ڈیموکریٹ رکن اسٹیفنی مرفی کی قیادت میں ایک اور امریکی وفد بدھ کے روز ہی تائیوان پہنچنے والا ہے، جو جمعہ تک قیام کرے گا۔ دونوں جماعتوں پر مشتمل اس وفد میں ڈیموکریٹ کائلی کاہیلے اور ری پبلکن رہنما اسکاٹ فرینکلن، جوئے ولسن، اینڈی بر، ڈیریل عیسیٰ، کلاوڈیا ٹینی اور کیٹ کیمک شامل ہیں۔
Published: undefined
یہ دورہ اعلیٰ سطحی امریکی عہدیداروں کے دورے کی تازہ ترین کڑی ہے، جو قانون سازوں، ریاستوں کے گورنروں اور پیلوسی کے دورے کے بعد ہو رہے ہیں۔ پیلوسی تائیوان کا دورہ کرنے والی اعلیٰ ترین امریکی اہلکار تھیں اور ان کے اس دورے نے امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ کر دیا تھا۔ اس دورے کے فوراً بعد ہی بیجنگ نے کہا تھا کہ وہ "پیلوسی اور اس کے قریبی خاندان پر پابندیاں عائد کرے گا۔"
Published: undefined
چین تائیوان پر اپنا علاقہ ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔ پیلوسی کے بعد اس نے بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں شروع کر دیں۔ اس نے متنبہ کیا تھا کہ اگر امریکہ کی طرف سے اشتعال انگیزی کی گئی تو فوجی کارروائی سے اس کا جواب دیا جائے گا۔
Published: undefined
گرچہ واشنگٹن کے تائیوان کے ساتھ باضابطہ تعلقات نہیں ہیں اور وہ "ایک چین پالیسی" کو تسلیم کرتا ہے تاہم اس کا کہنا ہے کہ وہ قانون کے مطابق تائیوان کی دفاع کے لیے ذرائع فراہم کرنے کا پابند ہے۔
Published: undefined
تائیوان کے صدر سائی انگ ون نے منگل کے روز کہا کہ چین کے فوجی طیاروں کی دراندازی جاری رہنے سے صورت حال بدستور کشیدہ ہے۔ تائی پے نے چین کی جانب سے غلط معلومات پھیلانے کی مہم اور ڈرونز کے خلاف بھی خبر دار کیا ہے۔
Published: undefined
تائیوان، جس کی 1949سے جمہوری طورپر منتخب حکومت ہے، کا کہنا ہے کہ چین نے اس جزیرے پر کبھی حکومت نہیں کی او رنہ ہی اس پر دعویٰ کرنے کا اسے کوئی حق ہے۔ تائی پے کے مطابق تائیوان کے مستقبل کا فیصلہ اس کے 23 ملین لوگ ہی کر سکتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined