سماج

امریکی فوج نے بھی ہائپرسونک میزائل کے کامیاب تجربات کا اعلان کر دیا

ایک ایسے وقت جب ہائپرسونک ہتھیاروں کی دوڑمیں چین اور روس کی برتری پر گہری تشویش پائی جاتی ہے، امریکی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے بھی اس ہفتے ہائپرسونک میزائل کے کامیاب تجربات کیے ہیں۔

امریکی فوج نے بھی ہائپرسونک میزائل کے کامیاب تجربات کا اعلان کر دیا
امریکی فوج نے بھی ہائپرسونک میزائل کے کامیاب تجربات کا اعلان کر دیا 

امریکی فوج کی 'ڈیفنس ایڈوانسڈ ریسرچ پروجیکٹس ایجنسی (ڈی اے آر پی اے) نے 13 جولائی بدھ کے روز اعلان کیا کہ اس نے دفاعی کمپنی 'لاک ہیڈ مارٹنز' کے تیار کردہ ہائپر سونک میزائل کا ایک کامیاب تجربہ کیا ہے۔

Published: undefined

امریکہ کا یہ اعلان ان خدشات کے درمیان آیا ہے کہ اس کے حریف روس اور چین کے پاس کہیں زیادہ جدید ہائپرسونک میزائل سسٹم موجود ہیں۔

Published: undefined

ڈیفنس ایڈوانسڈ ریسرچ پروجیکٹس ایجنسی (ڈی اے آر پی اے) نے بتایا کہ زمین سے مار کرنے والے اس ہائپر سونک میزائل کا تجربہ امریکی ریاست نیو میکسیکو میں سینڈز میزائل رینج میں کیا گیا۔ ادھر منگل کے روز کیلیفورنیا کے ساحل پر ایک الگ ٹیسٹ میں، ایئر فورس نے ایک دیگر ہائپرسونک ہتھیار کا تجربہ کیا۔ اس کا نام 'ایئر لانچڈ ریپڈ ریسپانس ویپن' (اے آر آر ڈبلیو) رکھا گیا ہے۔

Published: undefined

امریکی فوج نے ان کامیاب تجربات کا اعلان، اس سے قبل ایسی بعض ناکام کوششوں اور اس کی تیاری میں بڑھتے ہوئے اخراجات پر خدشات کے بعد کیا ہے۔ یہ تشویش بھی لاحق رہی ہے کہ عظیم طاقتوں کے درمیان بہترین ہائپرسونک ہتھیار تیار کرنے کی دوڑ میں امریکہ اپنے حریفوں سے پیچھے رہ گیا ہے۔

Published: undefined

گزشتہ 29 جون کو ریاست ہوائی میں 'پیسیفک میزائل رینج فیسلٹی' میں 'کامن ہائپرسونک گلائیڈ باڈی' نامی جس میزائل کا تجربہ کیا گیا تھا وہ اپنی آزمائشی پرواز میں ناکام رہا تھا۔

Published: undefined

ہائپرسونک ہتھیار ہے کیا؟

ہائپرسونک ہتھیار فضا کی بالائی سطح پر آواز کی رفتار سے بھی پانچ گنا زیادہ کی رفتار سے مار کرتا ہے، یا یوں کہیں کہ اس کی رفتار 6,200 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوتی ہے۔

Published: undefined

ہائپر سونک ہتھیار کو اپنے ہدف کی طرف لانچ کرنے سے پہلے اسے جنگی طیارے کی ونگ کے نیچے رکھ کر فضا میں اوپر لایا جاتا ہے اور پھر اسے ہدف کی جانب چھوڑا جاتا ہے۔ امریکہ نے اس ہتھیار کے پہلے جو ٹیسٹ کیے تھے اس میں ایک بار ہائپرسونک میزائل طیارے کی ونگ سے باہر نکلنے میں ناکام رہا تھا۔

Published: undefined

ڈی اے آر پی اے نے ان ہتھیاروں کی تیاری کے لیے رواں برس اپنے مالی پروگرام کے لیے ساڑھے چار کروڑ ڈالر کی اضافی رقم کی درخواست کی تھی اور حکومت نے اسے فراہم بھی کیا تھا۔

Published: undefined

ہتھیار بنانے والی امریکہ کی معروف کمپنی 'لاک ہیڈ مارٹنز' ایک ایسا ہائپر سونک میزائل بنانے کی خواہش رکھتی ہے، جو طیارے کی مدد کے بجائے 'ہائی موبلٹی آرٹیلری راکٹ سسٹم' سے بھی فائر کیا جا سکے۔ یہ راکٹ سسٹم بالکل اسی طرز کا ہے جسے امریکہ نے یوکرین کو مدد کے طورپر فراہم کیے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined