سماج

ٹوئٹر اکاونٹ پر بلیو ٹک والے صارفین کے لیے بری خبر

ٹوئٹر اپنے شناخت شدہ صارفین کو نیلے رنگ کا ایک چیک مارک دیتی ہے۔ لیکن 'بلیوٹک' والے ایسے صارفین کے لیے بری خبر یہ ہے کہ سوشل میڈیا کی یہ کمپنی اس کے لیے اب ان سے ماہانہ فیس وصول کرنے پر غور کر رہی ہے۔

ٹوئٹر اکاونٹ پر بلیو ٹک والے صارفین کے لیے بری خبر
ٹوئٹر اکاونٹ پر بلیو ٹک والے صارفین کے لیے بری خبر 

مائکروبلاگنگ اور سوشل نیٹ ورکنگ سروس ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد ایلون مسک صارفین کے اکاونٹس کی ویریفکیشن کے لیے ان سے ہر ماہ ایک مقررہ فیس لینے پر غور کر رہے ہیں۔

Published: undefined

ٹوئٹر کے انتظامی امور سے واقف دو عہدیداروں نے اتوار کے روز بتایا کہ صارفین کو اس کے لیے ماہانہ 4.99 ڈالر ادا کرنے ہوں گے بصورت دیگر وہ اپنے "تصدیق شدہ" بیجز یا بلیو ٹک سے محروم ہو جائیں گے۔

Published: undefined

ایلون مسک نے اتوار کے روز ایک ٹویٹ کرکے بتایا کہ ٹوئٹر اپنے صارفین کے ویریفیکیشن کے عمل پر نظر ثانی کرے گی۔ خیال رہے کہ چند روز قبل ہی دنیا کے دولت مند ترین شخص مسک نے دنیا میں سب سے زیادہ با اثر سمجھے جانے والے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو خرید لیا ہے۔

Published: undefined

ایلون مسک نے اپنی ٹویٹ میں اس حوالے سے مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ "تصدیق کے پورے عمل کو ابھی بہتر بنایا جا رہا ہے۔" ٹوئٹر کی طرف سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق اگر یہ تجویز یا پروجیکٹ آگے بڑھتا ہے تو صارفین کو ٹوئٹر کے تصدیق شدہ بیجز حاصل کرنے کے لیے ماہانہ 4.99 ڈالر ادا کرنے ہوں گے، بصورت دیگر وہ اپنے بلیو ٹک سے محروم کر دیے جائیں گے۔

Published: undefined

ویریفیکیشن اب ضروری ہو جائے گا

گوکہ ٹیسلا کے سی ای او مسک نے اس حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے اور اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے مطابق اس منصوبے کو فی الحال ختم بھی کیا جا سکتا ہے لیکن یہ بات تقریباً طے ہے کہ ویریفیکیشن اب ٹوئٹر بلیو کا حصہ بن جائے گا۔

Published: undefined

ٹوئٹر بلیو کو گزشتہ برس جون میں پلیٹ فارم کی پہلی سبسکرپشن سروس کے طور پر شروع کیا گیا تھا، جس کے تحت صارف ماہانہ سبسکرپشن کی بنیاد پر "پریمیم خصوصیات تک رسائی" حاصل کر سکتا ہے، جس میں ٹوئٹس میں ترمیم کرنے کی گنجائش بھی شامل ہے۔

Published: undefined

ٹوئٹس میں ترمیم کرنے کا فیچر بھی اس ماہ کے اوائل میں دستیاب کرایا گیا تھا جب ایلون مسک نے اپریل میں ٹویٹر پول کا استعمال کرتے ہوئے اپنے لاکھوں مداحوں سے پوچھا تھا کہ کیا وہ 'ایڈٹ بٹن' چاہتے ہیں۔ 70 فیصد سے زیادہ لوگوں نے اس کے حق میں جواب دیا تھا۔

Published: undefined

امریکی ٹیکنالوجی نیوز ویب سائٹ 'دا ورج' نے اتوار کے روز ٹوئٹر کے انتظامی امور سے واقف ملازمین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ارب پتی تاجر ایلون مسک نے یہ درخواست بھی کی ہے کہ ٹوئٹر کی سائٹ پر جانے کے بعد لاگ آوٹ ہونے والے صارفین کو ایکسپلورر پیج پر ری ڈائریکٹ کیا جائے، جو ٹرینڈنگ ٹوئٹس دکھاتا ہے۔

Published: undefined

بلیو ٹک کے لیے 20 ڈالر تک ماہانہ

' دا ورج' نے اپنی ایک اور رپورٹ میں کہا ہے کہ گوکہ پہلے مرحلے میں صارفین سے بلیو ٹک کے لیے 4.99 ڈالر لیے جائیں گے لیکن بعد میں اسے بڑھا کر 19.99 ڈالر ماہانہ کر دیا جائے گا۔

Published: undefined

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹوئٹر نے اپنے ملازمین سے اس پروجیکٹ پر تیزی سے کام کرنے کے لیے کہا ہے۔ انہیں اس نئے فیچر کو متعارف کرانے کے لیے 7 نومبر تک کا وقت دیا گیا ہے اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں انہیں ملازمت سے فارغ کرنے کی وارننگ دی گئی ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے 44 ارب ڈالر کے بدلے میں ٹوئٹر کو اپنے کنٹرول میں لینے کے فوراً بعد ہی ایلون مسک نے ٹوئٹر کے سی ای او بھارتی نژاد پراگ اگروال، قانونی شعبے کی سربراہ وجے گڈے اور چیف فائنانشیل افسر نیل سیگال کو ملازمت سے فارغ کر دیا تھا۔ ایلون مسک نے کہا تھا کہ وہ ٹوئٹر کو "آزاد" جگہ بنانا چاہتے ہیں اور انسانیت کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined