سماج

وائٹ ہاؤس میں کوکین کی دریافت سے ہنگامہ

امریکی حکام نے بتایا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں پایا جانے والا سفید پاؤڈر، جس کی وجہ سے مختصراً انخلا کا حکم دینا پڑا، کوکین تھی۔ امریکی خفیہ سروس کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

وائٹ ہاؤس میں کوکین کی دریافت سے ہنگامہ
وائٹ ہاؤس میں کوکین کی دریافت سے ہنگامہ 

امریکہ میں منگل کے روز حکومتی ذرائع نے خبر رساں ایجنسیوں کو بتایا کہ وائٹ ہاؤس کے اندر اتوار کو دیر گئے جو ایک سفید مادہ پایا گیا تھا، اور جس کی وجہ سے مختصرا ًانخلاء کا عمل شروع کرنے کو کہا گیا، اس کے جانچ سے معلوم ہوا ہے کہ وہ در اصل کوکین تھی۔

Published: undefined

ذرائع نے ایسوسی ایٹیڈ پریس اور روئٹرز نیوز ایجنسیوں کو اس بات کی تصدیق کی کہ ابتدائی جانچ سے معلوم ہوا ہے کہ ویسٹ ونگ میں دریافت ہونے والا سفید مادہ نشہ آور کوکین تھی۔ تاہم امریکی خفیہ سروس کے ترجمان انتھونی گوگلیلمی نے اس بات کی تصدیق نہیں کی، البتہ انہوں نے معروف میڈیا ادارے واشنگٹن پوسٹ کو اتنا بتایا کہ اس مادے کی مزید جانچ کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

ویسٹ ونگ میں صدر کے اوول آفس کے ساتھ ہی کیبنٹ روم اور پریس ایریا نیز صدر کے عملے کے لیے دفاتر اور کام کاج کے لیے دیگر مقامات واقع ہیں۔

Published: undefined

بائیڈن وائٹ ہاؤس میں نہیں تھے

جب یہ واقعہ پیش آیا تو صدر جو بائیڈن اور ان کا خاندان وائٹ ہاؤس کے بجائے کیمپ ڈیوڈ میں تھا۔ اتوار کو خفیہ سروس کے ایجنٹ احاطے میں معمول کی گشت کر رہے تھے، تبھی انہیں ویسٹ ونگ کے اس علاقے میں، جو ٹورگروپس کے لیے بھی قابل رسائی ہوتا ہے، سفید پاؤڈر ملا۔

Published: undefined

اس حوالے سے سیکرٹ سروس نے ایک بیان میں کہا، ''اتوار کی شام کو وائٹ ہاؤس کمپلیکس کو احتیاطی طور پر بند کرنا پڑا، کیونکہ سیکرٹ سروس یونیفارمڈ ڈویژن کے افسران نے کام کاج کے علاقے میں ایک نامعلوم شئے کا پتہ لگایا تھا۔''

Published: undefined

بیان میں مزید کہا گیا کہ ''اس چیز کو مزید جانچ کے لیے بھیجا گیا ہے اور اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں آخر اس مادے کے وائٹ ہاؤس تک پہنچنے کے اسباب اور وجوہات کیا ہو سکتی ہیں۔'' صدر بائیڈن اور ان کا خاندان منگل کے روز وائٹ ہاؤس واپس پہنچے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined