سماج

روسی بحریہ کو ہائپر سونک میزائل فراہم کرنے کا اعلان

روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ’نیو نیوی ڈاکٹرائن‘ پر دستخط کر دیے ہیں۔ صدر پوٹن کا کہنا تھا کہ نئی پالیسیوں سے روسی بحریہ ایک ’عظیم سمندری طاقت‘ بن کر اُبھرے گی۔

روسی بحریہ کو ہائپر سونک میزائل فراہم کرنے کا اعلان
روسی بحریہ کو ہائپر سونک میزائل فراہم کرنے کا اعلان 

روسی صدر نے نیوی ڈے کے موقع پر سینٹ پیٹرز برگ میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران اس بات کا اعلان کیا کہ روسی بحریہ کو جلد ہائپر سونک میزائل فراہم کر دیے جائیں گے۔ ہائپر سونک میزائل آواز سے بھی پانچ گنا تیز رفتار ہوتے ہیں۔ تاہم روسی صدر کے مطابق یہ میزائل انہی علاقوں میں تعینات کیے جائیں گے، جہاں روسی مفادات کی حفاظت ضروری ہے۔

Published: undefined

جاری ہونے والے بیان کے مطابق یہ میزائل آئندہ چند ماہ کے اندر اندر روسی بحریہ کو فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔روس کی ''نیو نیوی ڈاکٹرائن‘‘ کی مزید تفصیلات فی الحال خفیہ رکھی گئی ہیں۔

Published: undefined

اس موقع پر روسی صدر نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ ایڈمرل گورِش کوف ان طاقتور ہتھیاروں کے ساتھ اپنی جنگی فرائض سر انجام دینے والے پہلے افسر ہوں گے۔ صدر پوٹن نے مزید کہا، ''سب سے اہم بات یہ ہے کہ اب روسی بحریہ تمام مخالفین کو بجلی کی رفتار سے جواب دینے کے قابل ہے۔‘‘ تاہم انہوں نے اپنی اس تقریر میں یوکرین کا براہ راست ذکر کرنے سے اجتناب کیا۔

Published: undefined

زرکون ہائپرسونک میزائل کیا ہیں؟

زرکون ہائپرسونک کروز میزائل دنیا میں منفرد خیال کیے جاتے ہیں۔ ہائپرسونک ہتھیار فضا میں آواز سے بھی نو گنا زیادہ کی رفتار سے سفر کر سکتا ہے۔ روس نے ہائپر سونک میزائل کا پہلا کامیاب تجربہ 2018ء میں کیا تھا۔ اس کروز میزائل کو مغربی دفاعی اتحاد نیٹو نے ''ایس ایس این تھری تھری‘‘ کا نام دے رکھا ہے۔ برق رفتار زرکون میزائل چار سو کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

Published: undefined

روس نے کچھ عرصہ پہلے زرکون میزائلوں کو آبدوز اور جنگی بحری جہاز سے فائر کرنے کے کامیاب تجربات کیے تھے۔ صدر پوٹن کی کوشش ہے کہ خطے میں بحری حوالے سے اپنی برتری کو برقرار رکھا جائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined