سماج

پاکستان: غذائی عدم تحفظ کی صورتحال انتہائی تشویش ناک

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر معاشی اور سیاسی بحران مزید بگڑتا ہے تو پاکستان میں آئندہ مہینوں میں غذائی عدم تحفظ مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

پاکستان: غذائی عدم تحفظ کی صورتحال انتہائی تشویش ناک
پاکستان: غذائی عدم تحفظ کی صورتحال انتہائی تشویش ناک 

اقوام متحدہ کے ادارے فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) اور ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) کی جانب سے مشترکہ طور پر شائع رپورٹ میں جون سے نومبر 2023ء کے درمیان کی مدت کے حوالے سے غذائی عدم تحفظ پر ابتدائی انتباہ جاری کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ عالمی سطح پر معاشی سست روی کے درمیان بڑھتے ہوئے عوامی قرضوں نے پاکستان کے مالی بحران کو مزید بڑھا دیا ہے۔

Published: undefined

پاکستان کو اپریل 2023ء اور جون 2026ء کے درمیان 77.5 بلین ڈالر کے بیرونی قرضے واپس کرنے ہوں گے، جو کہ سن 2021 میں 350 بلین ڈالر کی جی ڈی پی کے لحاظ سے کافی زیادہ رقم ہے۔

Published: undefined

سیاسی عدم استحکام مالی بحران میں اضافے کا سبب

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں بڑھتا ہوا سیاسی عدم استحکام اور اصلاحات میں تاخیر عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے رقم کے اجراء اور دو طرفہ شراکت داروں کی طرف سے اضافی امداد میں رکاوٹ کا باعث بن رہی ہیں۔

Published: undefined

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اکتوبر 2023ء میں ہونے والے مجوزہ عام انتخابات سے قبل ملک کے شمال مغرب میں غذائی عدم تحفظ کی وجہ سے سیاسی بحران اور شہری بدامنی بڑھنے کا خدشہ ہے۔ غیر ملکی زرمبادلہ کی کمی اور کرنسی کی قدر میں کمی ملک کی ضروری اشیائے خورونوش اور توانائی درآمد کرنے کی صلاحیت کو کم کر رہی ہے۔

Published: undefined

پچاسی لاکھ سے زائد افراد کوشدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے سیلاب کے سبب یہ صورت حال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔ سیلاب کی وجہ سے پاکستان کے دیگر کے علاوہ زرعی شعبے کو 30 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ اقوام متحدہ کی اس رپورٹ کے مطابق ستمبر اور دسمبر 2022ء کے درمیان 8.5 ملین سے زائد افراد غذائی عدم تحفظ کا شکار رہے۔

Published: undefined

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آؤٹ لک مدت یعنی جون سے نومبر2023ء کے درمیان غذائی عدم تحفظ کی صورت حال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ کیونکہ معاشی اور سیاسی بحران لوگوں کی قوت خرید پر شدید اثر انداز ہو گا اور شہریوں کی خوراک اور دیگر ضروری اشیاء خریدنے کی صلاحیت کم ہو جائے گی۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق اس صورت حال میں ممکنہ بگاڑ سیلاب کے تباہ کن اثرات کی وجہ سے بھی ہے۔سیلاب نے زرعی شعبے کو نقصان پہنچایا، کسانوں کے مال مویشی بڑی تعداد میں ہلاک ہوئے، اناج کی پیداوار اور روزگار کے مواقع کی دستیابی بھی اس سے بری طرح متاثر ہوئی۔ رپورٹ میں سماجی تحفظ کے موجودہ میکانزم (مثلاً بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام) کو مضبوط کرنے جیسے اقدامات کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ تاکہ موثر پیشگی کارروائی اور انسانی ہمدردی کے عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔

Published: undefined

اس پر کس طرح قابو پایا جا سکتا ہے؟

اقوام متحدہ نے مشورہ دیا ہے کہ قومی اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کی صلاحیت کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ اس نے پیش گوئی پر مبنی مالیاتی اور رسک مینجمنٹ کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور شعبہ جاتی ہنگامی منصوبوں کا حصہ بنانے پر بھی زور دیا ہے۔

Published: undefined

اقوام متحدہ نے متنبہ کیا ہے کہ 22 ملکوں میں خوراک کی شدید کمی سے متاثرہ 81 علاقوں میں غذائی عدم تحفظ کی صورت حال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ ان میں افغانستان، نائجیریا، صومالیہ، جنوبی سوڈان اور یمن کو تشویش ناک حد تک متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہیں جبکہ ہیٹی، برکینا فاسو، مالی، سوڈان،ایتھوپیا، کینیا، کانگواور شام کے علاوہ میانمار بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined