سماج

چین میں عسکری سامان کی خریداری کے معاہدوں کی نگرانی کے نئے قوانین

چین میں عسکری ساز و سامان خریدنے کے معاہدوں کی نگرانی کے لیے نئے قوانین پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔ چین کے مطابق یہ قوانین ملکی فوج کو جدید بنانے کی طویل مدتی کوششوں کا حصہ ہیں۔

چین میں عسکری سامان کی خریداری کے معاہدوں کی نگرانی کے نئے قوانین
چین میں عسکری سامان کی خریداری کے معاہدوں کی نگرانی کے نئے قوانین 

چین اپنی مسلح افواج کو جدید بنانے کا عمل سن 2035 تک مکمل کرنا چاہتا ہے۔ بیجنگ حکومت ملک کی پیپلز لبریشن آرمی کو رواں صدی کے وسط تک دنیا کی سب سے بہترین فوج بنانے کے لیے پر عزم ہے۔

Published: undefined

چینی صدر ژی جن پنگ نے، جو ملکی افواج کی نگرانی کرنے والے مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں، ہتھیاروں اور عسکری ساز و سامان کی خرید اور ان کا تجربہ کرنے کے لیے تسلسل کے ساتھ نئے قوانین متعارف کرائے ہیں۔

Published: undefined

چین کی سرکاری نیوز ایجنسی ژنہوا کے مطابق تازہ ترین قوانین کا مقصد عسکری ساز و سامان کی خریداری کے معاہدوں کی نگرانی کا عمل بہتر بنانا اور ملکی مسلح افواج کو بہترین آلات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

Published: undefined

چین کے نئے قوانین اور امریکہ

چینی صدر نے نئے قوانین متعارف کرانے سے ایک روز قبل ہی اپنے امریکی ہم منصب سے ویڈیو کال کے ذریعے یوکرین اور روس کی جنگ کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا تھا۔

Published: undefined

اس گفتگو میں امریکی صدر جو بائیڈن نے چین کو یوکرین پر روسی حملے کی حمایت سے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ چین اپنا فیصلہ خود کرے۔

Published: undefined

روس کئی دہائیوں سے چین کو ملکی افواج کی جدیدیت میں مدد کرتا رہا ہے۔ روس چین کو بحریہ کی توپوں سے لے کر نقل و حرکت کے لیے طیاروں تک کئی جدید ہتھیار فراہم کرتا رہا ہے۔ ہتھیاروں کی خرید و فروخت پر نظر رکھنے والے آزاد اداروں کے ڈیٹا کے مطابق روس نے چین سے تاہم کوئی ہتھیار نہیں خریدے۔

Published: undefined

گزشتہ برس اکتوبر میں چینی صدر نے پیپلز لبریشن آرمی کے لیے ہتھیاروں اور دیگر جدید آلات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کوششیں تیز کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Published: undefined

چین تواتر کے ساتھ بحیرہ جنوبی چین میں فوجی مشقیں کرتا رہا ہے، اور اس پر اپنی ملکیت کا دعویدار بھی ہے۔ علاوہ ازیں تائیون کی فضائی حدود میں بھی چین فوجی طیارے بھیجتا رہتا ہے۔ تائیوان کو بھی چین اپنا علاقہ قرار دیتا ہے۔ اس کے علاوہ بھارت کے ساتھ بھی چین کے طویل مدتی سرحدی تنازعات ہیں۔ چین نے رواں برس ملکی دفاعی اخرات میں سات فیصد سے زائد کا اضافہ کرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات