سماج

قدرتی آفات گوشت خوری کے سبب آتی ہیں، بھارتی پروفیسر

آئی آئی ٹی کے سربراہ کے اس بیان پر ماہرین فکرمند ہیں کہ ایسے اداروں میں پڑھنے والے طلبہ کا مستقبل کیا ہوگا۔ پروفیسر لکشمی دھر کا کہنا ہے کہ ہماچل پردیش میں حالیہ قدرتی آفات گوشت خوری کا نتیجہ ہیں۔

قدرتی آفات گوشت خوری کے سبب آتی ہیں، بھارتی پروفیسر
قدرتی آفات گوشت خوری کے سبب آتی ہیں، بھارتی پروفیسر 

بھارت میں انجینئرنگ کے اعلیٰ ترین سرکاری تعلیمی ادارے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) منڈی (ہماچل پردیش) کے ڈائریکٹر لکشمی دھر بیہیرا کی ایک ویڈیو ان دنوں تنازع کا سبب بنا ہوا ہے، جس میں وہ طلبہ سے اس بات کا حلف لے رہے ہیں کہ وہ ایک نیک انسان بننے کے لیے گوشت کھانا بند کر دیں گے۔

Published: undefined

ویڈیو میں وہ طلبہ سے پوچھتے ہیں، "ایک اچھا انسان بننے کے لیے آپ کو کیا کرنا ہو گا؟ آپ کو گوشت نہیں کھانا ہو گا۔" اس کے بعد وہ طالب علموں کو حلف لینے کے لیے کہتے ہیں،"میں گوشت نہیں کھاؤں گا۔" پروفیسر بیہیرا طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہتے ہیں، "اگر بے گناہ جانوروں کو ذبح کرنا بند نہ کیا گیا تو ہماچل پردیش میں زبردست بارش اور سیلاب کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔"

Published: undefined

وہ کہتے ہیں، "جانوروں کو ذبح کرنے اور ماحولیات کی تباہی میں ایک باہمی تعلق ہے، جو آپ کو نظر تو نہیں آتا ہے لیکن واقعتا ایسا ہے۔" ویڈیو میں وہ مزید دعوے کرتے ہوئے کہتے ہیں، "...بڑے پیمانے پر چٹانیں کھسکنے کے واقعات اور دیگر قدرتی آفات، مثلاً بادل پھٹنے وغیرہ جیسے واقعات آپ بار بار دیکھیں گے۔ یہ سب کچھ اسی...بے رحمی... کے سبب ہے۔"

Published: undefined

حیرت ناک اور افسوس ناک

آئی آئی ٹی جیسے موقر ادارے کے سربراہ کی طرف سے اس طرح کے غیر سائنسی بیان پر حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ جب سے ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اقتدار میں آئی ہے اس نے سائنسی فکر کے بجائے توہم پرستی کو فروغ دینا شروع کردیا ہے۔ حتٰی کہ وزیر اعظم نریندر مودی بھی اس میں شامل ہیں۔

Published: undefined

ہماچل پردیش سنٹرل یونیورسٹی میں ارضیاتی اور ماحولیاتی سائنس کے پروفیسر امبریش کمار مہاجن نے پروفیسر بیہیرا کے بیان کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماچل پردیش میں حالیہ تباہی جیولوجیکل اور اینتھرو پوجینک اسباب کی بنا پر ہوئی ہے۔

Published: undefined

آئی آئی ٹی دہلی کے فارغ التحصیل معروف تاجر سندیپ منودھانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، "تباہی مکمل ہو گئی۔ ایسے توہم پرست بے وقوف لوگ ان تمام کامیابیوں کو تباہ کردیں گے جو پچھلے 70برسوں میں حاصل کی گئی ہیں۔" بایو فزکس کے پروفیسر گوتم مینن نے لکھا، موجودہ تناظر میں آئی آئی ٹی منڈی کے ڈائریکٹر جیسے لوگوں کے نظریات اب عام ہیں۔ یہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے۔ بیہیرا نے گزشتہ سال دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے منتروں کے ذریعہ اپنے ایک دوست کے گھر سے بھوتوں کو بھگا دیا تھا۔"

Published: undefined

سی جے کے نامی ایک صارف نے ایکس پر لکھا،" انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ان آٹھ نئے آئی آئی ٹی میں سے ایک ہے جسے فروغ انسانی وسائل کی وزارت نے قائم کیا ہے۔ یہ ان نئے آئی آئی ٹی کا میعار ہے۔ ان طلبہ پر رحم آتا ہے جو یہاں سے 'انٹائر انجینئرنگ میں ڈگری کے ساتھ گریجویٹ بنیں گے۔" خیال رہے کہ وزیراعظم مودی کی متنازع ڈگری میں لکھا ہے کہ نریندر مودی نے "انٹائر پولیٹکل سائنس"میں گریجویشن کیا ہے۔

Published: undefined

کانگریسی رہنما کا طنز

کانگریسی رہنما اور سابق مرکزی وزیر جے رام رمیش نے بیہیرا کے بیان کے پس منظر میں وزیر اعظم مودی پر بھی طنز کیا۔ رمیش نے کہا، "وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ہمارے آباو اجداد پلاسٹک سرجری سے واقف تھے۔ انہوں نے بچوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہاتھا کہ ماحولیات میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے بلکہ ہم بدل گئے ہیں۔ایک سینیئر وزیر کو نیوٹن اور آئنسٹائن میں فرق نہیں معلوم جب کہ ایک دوسرے وزیر نے ڈارون کی تھیوری کو نصاب سے نکالنے کو درست قرار دیا ہے۔اور اب ایک باوقار ادارے کے ڈائریکٹر کا بیان اسی سلسلے کی کڑی ہے۔"

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ بیہیرا جیسے شخص آئی آئی ٹی کے سربراہ کے لیے قطعی نامناسب ہیں انہیں فوراً عہدے سے برطرف کیا جانا چاہئے کیونکہ وہ سائنسی مزاج کو تباہ کر دیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ