سماج

کینیڈا میں ریکارڈ گرمی کی لہر، دو سو سے زائد افراد ہلاک

کینیڈا میں گرمی میں اچانک اور غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔ گرمی کی وجہ سے اب تک 233 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ حکام نے اموات میں اور ماہرین موسمیات نے درجہ حرارت میں مزید کئی روز تک اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

کینیڈا میں ریکارڈ گرمی کی لہر، دو سو سے زائد افراد ہلاک
کینیڈا میں ریکارڈ گرمی کی لہر، دو سو سے زائد افراد ہلاک 

وینکوور شہر کے محکمہ پولیس اور رائل کینیڈین ماونٹیڈ پولیس کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جمعہ کے روز سے اب تک کم از کم ِ233 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ موت کی وجہ گرمی میں اچانک اور غیر معمولی اضافہ ہے۔ برٹش کولمبیا صوبے کے لیٹن شہر میں مسلسل تیسرے روز بھی درجہ حرارت 49.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

Published: undefined

وینکوور پولیس نے بتایا کہ صرف وینکوور میں ہی 65 سے زیادہ اموات درج کی گئیں۔ ان میں سے بیشتر اموات”گرمی کی وجہ" سے ہوئیں۔ حبس اور گھٹن کی وجہ سے دم توڑنے والوں میں اکثریت عمر دراز اور بیمار افراد کی ہے۔

Published: undefined

پولیس سارجنٹ اسٹیو ایڈیسن کا کہنا تھا،”وینکوور میں ایسی گرمی کبھی نہیں دیکھی گئی تھی اور یہ افسوس کی بات ہے کہ درجنوں افراد اس کی وجہ سے موت کا شکار ہو رہے ہیں۔"

Published: undefined

کینیڈا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنی شدید گرمی کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے۔ اسکول اور یونیورسٹیاں بند کردی گئی ہیں۔ کووڈ ویکسینیشن مراکز بھی بند کر دیے گئے ہیں جبکہ حکام نے شہر کے چوراہوں پر عارضی فوارے لگا دیے ہیں۔

Published: undefined

وینکوور کینیڈا کے سرد ترین علاقوں میں سے ایک ہے اور اسی لیے وہاں لوگوں کے گھروں میں ایئر کنڈیشنرنہیں تھے۔ اس لیے پورٹیبل ایئر کنڈیشنراور پنکھے بڑی تیزی سے دکانوں سے غائب ہو گئے۔ بیشتر لوگوں نے اپنی ایئر کنڈیشنڈ کاروں یا انڈر گراونڈ پارکنگ گیراج میں رات گزاری۔

Published: undefined

کینیڈا کے ماحولیات اور ماحولیاتی تبدیلی کی وزارت نے ایک ٹوئٹ کر کے منگل کے روز بتایا،”شام 4 بجکر 20 منٹ پر لیٹن کلائمٹ اسٹیشن پر درجہ حرارت 49.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جس نے مسلسل تیسرے دن اور اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔"

Published: undefined

ماحولیات پر نگاہ رکھنے والے ادارے انوائرنمنٹ کینیڈا نے برٹش کولمبیا، البرٹا، ساسکچیوان، مانی ٹوبا، یوکون اور شمال مغربی علاقوں کے لیے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ہفتے بھی ان علاقوں میں طویل، خطرناک اور ریکارڈ گرمی کی لہر برقرار رہ سکتی ہے۔

Published: undefined

وینکوور میں محکمہ پولیس نے بتایا کہ اس نے صورت حال کے مد نظر درجنوں افسران تعینات کیے ہیں اور عوام سے کہا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں پولیس کو فون کریں تاکہ متاثرہ افراد کو بر وقت طبی اور دیگر امداد فراہم کی جا سکے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined