سماج

چین کا کل سے دوبارہ ہر طرح کے ویزوں کے اجرا کا فیصلہ

یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ چین تین برس تک سخت کورونا پابندیوں کے بعد غیر ملکیوں کے لیے اپنی سرحدیں دوبارہ کھول رہا ہے۔ ہانگ کانگ، مکاؤ اور آسیان ممالک کے لیے ویزا فری داخلہ دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔

چین کا کل سے دوبارہ ہر طرح کے ویزوں کے اجرا کا فیصلہ
چین کا کل سے دوبارہ ہر طرح کے ویزوں کے اجرا کا فیصلہ 

چینی وزارت خارجہ نے منگل 14 مارچ کے روز ایک بیان میں کہا کہ وہ 15 مارچ بدھ کے دن سے یعنی آج سے غیر ملکیوں کو ہر قسم کے ویزے جاری کرنا دوبارہ شروع کر دے گی۔ سفری پابندیوں میں نرمی کا یہ اعلان چین کو بیرونی دنیا کے لیے دوبارہ کھولنے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

Published: undefined

بیجنگ حکومت نے گزشتہ دسمبر میں کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے اپنی ’صفر برداشت‘ کی پالیسی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا پھر اگلے ہی مہینے سے اپنی سرحدیں دوبارہ کھولنا شروع کر دی تھیں۔

Published: undefined

غیر ملکیوں کے لیے چین کے نئے سفری قوانین کیا؟

چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ کووڈ انیس کی وبا سے پہلے چین کے جن علاقوں میں ویزے کی ضرورت نہیں تھی، وہ پھر سے ویزا فری داخلے کی پالیسی پر واپس آجائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی ہانگ کانگ، مکاؤ اور آسیان گروپ میں شامل ممالک کے غیر ملکیوں کے لیے ویزا فری داخلہ بھی دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

اس اعلان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بیجنگ ہینان جزیرے کے کروز بحری جہازوں کی گزرگاہ اور شنگھائی کی بندرگاہوں جیسے مختلف مقامات سے بھی پابندیاں ہٹا رہا ہے۔ اعلان کے مطابق 28 مارچ سن 2020 سے پہلے جاری کیے گئے ویزے، جن کی میعاد اگر اب بھی باقی ہو، ان کی بنیاد پر بھی چین میں داخلے کی دوبارہ اجازت ہو گی۔

Published: undefined

چین نے اپنی تازہ فہرست میں مزید ان 40 ممالک کو بھی شامل کیا ہے، جن کے لیے گروپ ٹورز کی بھی اجازت ہو گی۔ لیکن اس میں اب بھی جاپان، جنوبی کوریا، آسٹریلیا اور امریکہ شامل نہیں ہیں۔

Published: undefined

کووڈ انیس سے متعلق صفر برداشت کی پالیسی کا خاتمہ

ملک کے نئے وزیر اعظم لی کیانگ نے پیر کے روز کہا تھا کہ چین نے کووڈ انیس سے نمٹنے کے لیے جو حکمت عملی اپنائی تھی، اس سے ’ہموار منتقلی‘ تک پہنچنے میں دو ماہ سے بھی کم کا وقت لگا اور اس حوالے سے حکومتی پالیسی اور اقدامات بالکل درست تھے۔

Published: undefined

دنیا کے دیگر ممالک نے پہلے ہی اپنی سرحدیں دوبارہ کھولنا شروع کر دی تھیں، تاہم چین نے کورونا کی وبا سے متعلق اپنی سخت پالیسی جاری رکھی اور جب ملک کے کئی حصوں میں اس کے خلاف مظاہرے شروع ہوئے، تب حکومت نے اپنی سخت پالیسی میں نرمی کا اعلان کیا تھا۔

Published: undefined

پابندیوں میں نرمی کی وجہ سے کووڈ کے کیسز میں اچانک زبردست اضافہ بھی ہوا تھا۔ بیجنگ نے سفر کرنے والوں کے لیے قرنطینہ کی ضروریات کو ترک کر دیا تھا تاہم ویزا پر پابندیاں برقرار رکھی گئی تھیں، جو اب 15 مارچ سے ختم کی جا رہی ہیں۔ پابندیوں میں نرمی کے بعد حکومت نے ’سیاحت‘ یا ’بیرون ملک رہنے والے دوستوں‘ سے ملاقاتوں کے لیے اپنے شہریوں کو پاسپورٹ جاری کرنا بھی دوبارہ شروع کر دیا ہے۔

Published: undefined

اقوام متحدہ کی ایک ذیلی تنظیم عالمی ادارہ سیاحت کے اعداد و شمار کے مطابق چین میں سن 2019 میں کورونا کی وبا سے پہلے تک 65.7 ملین بین الاقوامی سیاح جاتےتھے۔ تاہم اس کے بعد اگلے ہی سال یہ تعداد 8 ملین تک گر گئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined