سماج

جنسی ہراسانی کی شکایت، خواب چھين ليے گئے لیکن وہ رکی نہيں

مالی کی ٹيم کی لڑکی باسکٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی پر مقدمہ کر رہی ہے کيوں کہ سابق اہلکاروں کی جانب سے جنسی ہراسانی کے بارے ميں رپورٹ کرنے پر يہ عالمی باڈی اسے انتقامی کارروائی سے بچانے ميں ناکام رہی۔

جنسی ہراسانی کی شکایت، خواب چھين ليے گئے لیکن وہ رکی نہيں
جنسی ہراسانی کی شکایت، خواب چھين ليے گئے لیکن وہ رکی نہيں 

متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے، ''ايک طرف مجھے خود پر فخر ہے مگر دوسری جانب مجھے افسوس بھی ہے کيونکہ اب مجھے باہر کھيلنے اور تعليم جاری رکھنے کا موقع نہيں ملے گا۔‘‘ سياکا فوفونا ايک باصلاحيت باسکٹ بال کھلاڑی ہيں۔ اب وہ خود کو ايسی صورتحال ميں پاتی ہيں کہ ان کے سابق کوچ کی جانب سے جنسی ہراسانی کی مالیئن باسکٹ بال فيڈريشن سے شکايت کرنے پر ان کے تمام تر خواب چکنا چور ہو گئے ہيں۔

Published: undefined

فوفونا نے قريب ايک سال قبل باسکٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی 'فيبا‘ کے خلاف شکايت درج کرائی کہ يہ تنظيم انہيں تحفظ فراہم کرنے ميں ناکام رہی۔ انہوں نے باڈی پر يہ الزام مالی کی ٹيم سے ہٹائے جانے کے بعد لگايا۔ اپنے، جس سابق ہيڈ کوچ کی طرف سے جنسی ہراسانی کا فوفونا نے پردہ فاش کيا تھا، اسے جولائی 2021ء ميں نابالغ بچوں کے ساتھ نازيبا تعلق قائم کرنے اور جنسی زيادتی کی کوشش کرنے پر گرفتار کر کے جيل بھيج ديا گيا تھا۔

Published: undefined

فوفونا کے والد نے ڈی ڈبليو کو بتايا کہ فيبا کا اس بارے ميں فيصلہ ابھی تک سامنے نہيں آيا تاہم ان کی بيٹی مسلسل خوف ميں مبتلا ہے اور اسے اپنی زندگی کھو دینے کا ڈر ہے، ''اس سے باسکٹ بال کھيلنے کا حق بھی چھین ليا گيا ہے۔ ايک مرتبہ سڑک پر ايک مرد نے اس کی توہين کی۔ وہ اس وقت تنہا تھی اور اس نے صرف اس ليے جواب نہ ديا کيونکہ ايسا کرنے والا ايک مرد تھا۔‘‘

Published: undefined

کوچ کی حراست کے کچھ ايام بعد فوفونا نے ٹيم ميں جگہ کھو دینے پر اگست 2021ء ميں فيبا ميں ايمرجنسی اپيل کی۔ البتہ ايک سال گزر گيا پر اس کی اپيل پر کوئی کارروائی نہ ہو سکی۔ اب ايک سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے بعد اس نے اپنی اپيل کو فيبا کی سيف گارڈنگ کونسل کے سامنے رکھ ديا ہے۔ فوفونا کا موقف ہے کہ باڈی 'ريگوليشن اٹھانوے‘ پر عملدرآمد کرانے ميں ناکام رہی، جس کے تحت فيڈريشن کو پابند کيا گيا ہے کہ وہ نيک نيتی سے کی گئی رپورٹنگ کے خلاف جوابی اقدامات نہ کرے۔

Published: undefined

اس نوجوان لڑکی نے فيبا کی جانب سے غير جانبدار کميشن ميں بھی شواہد جمع کرائے اور مالی کی پوليس کو بھی۔ اب فرانس ميں رہنے والی ايک اور سابق قومی کھلاڑی بھی سامنے آئی ہیں، جنہوں نے ڈی ڈبليو کو بتايا کہ دس سال قبل اس نے بھی اسی طرز کی جنسی ہراسانی کا سامنا کيا تھا۔

Published: undefined

ڈی ڈبليو نے اس معاملے پر فيبا کا موقف جاننے کے ليے باڈی سے رابطہ کيا مگر کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ ڈی ڈبليو يہ جاننا چاہتا تھا کہ وسل بلوئر، جس نے ہراسانی کے واقعے پر سے پردہ اٹھانے کی وجہ سے نشانہ بنايا گيا، اس کے معاملے کا فيبا کيوں حل نہيں نکال سکی؟

Published: undefined

باڈی نے البتہ يہ کہا ہے کہ ايک غير سرکاری تنظيم کے ساتھ مل کر مالی ميں ''کمزور افراد‘‘ کے تحفظ کو يقننی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ (چند افراد کی درخواست پر ان کی شناخت مخفی رکھنے کے ليے ان کے نام بدلے گئے ہيں)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined