سماج

معمر شخص نے قدیم چھڑی سے چوروں کی پٹائی کر دی

امریکی ریاست ایلنوئے میں ایک 81 سالہ معمر شخص نے اپنے دادا کی پرانی چھڑی سے تین چوروں کو پیٹ ڈالا۔ ایک چور کو تو زیادہ بدتہذیبی پر سر پر ضرب لگائی۔

معمر شخص نے قدیم چھڑی سے چوروں کی پٹائی کر دی
معمر شخص نے قدیم چھڑی سے چوروں کی پٹائی کر دی 

ڈین اور باربرا ڈونووان نے خبر رساں ادارے پائنیر پریس نیوز گروپ کو بتایا کہ ایک شخص نے چمک پٹی والی جیکٹ پہن رکھی تھی اور اس نے ان کے گھر کی گھنٹی بجائی۔ اس نے پوچھنے پر بتایا کہ وہ ایک یوٹیلیٹی ورکر ہے اور اسے اس علاقے میں آتش زدگی کے ایک واقعے کے بعد گھر گھر جا کر فیوز باکس دیکھنے کا کام سونپا گیا ہے۔

Published: undefined

باربرا ڈونووان کے مطابق وہ اس شخص کے ساتھ تہہ خانے میں تھے، جہاں یہ شخص الیکٹرک بورڈ کو دیکھ رہا ہے۔ ''مجھے اوپر سے آواز آئی، جیسے کوئی کچھ توڑ رہا ہے۔ میں سمجھ گئی کہ کچھ نہ کچھ گڑ بڑ ہے۔‘‘ باربرا بتاتی ہیں کہ وہ چیخیں، 'ڈینی کوئی ہمارے بیڈروم میں ہے۔‘‘

Published: undefined

باربرا اپنے میاں کے ساتھ اوپر کی جانب دوڑی، تو ایسے میں بہروپیا الیکٹریکل ورکر بھی ساتھ دوڑا۔ جب یہ جوڑا گھر میں مرکزی فلور پر پہنچا، تو انہوں نے دیکھا کہ دو آدمی وہاں موجود ہیں اور ان میں سے ایک کے ہاتھ میں تکیے کا کوور ہے۔ اکیاسی سالہ ڈین ان تینوں آدمیوں کو گھر سے نکالنے کی کوشش میں تھے کہ ان کے ہاتھ میں اپنے دادا کی آئرش چھڑی آگئی، جو ڈائنگ روم میں ایک طرف رکھی ہوئی تھی۔

Published: undefined

ڈین بتاتے ہیں، ''میں کوئی ہتھیار ڈھونڈ رہا تھا تاکہ انہیں دھمکا کر گھر سے نکال سکوں۔ میں نے وہ چھڑی اٹھا لی اور یہ کارگر رہی۔ میں انہیں اپنے گھر سے بھگانے میں کامیاب ہو گیا۔ تکیے کے کوور والے آدمی کے سر میں تو ڈین نے لاٹھی دے ماری۔ یہ تینوں چور اس لاٹھی کے ڈر سے فرار ہو گئے۔

Published: undefined

ڈین کہتے ہیں کہ امید ہے جس چور کے سر میں انہوں نے لاٹھی ماری، اسے زیادہ چوٹ نہ آئی ہو۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined