پریس ریلیز

جمعیۃ علماء ہند نے فرقہ پرست پارٹی سے اتحاد پر مولانا بدرالدین اجمل قاسمی کو بھیجا نوٹس، 24 گھنٹوں میں جواب طلب

جمعیۃ علماء ہند نے اپنے بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ اپنے اکابر کے طے کردہ اصولی موقف، آئینی اقدار کے تحفظ اور فرقہ وارانہ سیاست کی مخالفت کے موقف پر پوری مضبوطی کے ساتھ قائم ہے۔

<div class="paragraphs"><p>جمعیۃ علمائے ہند / بشکریہ ٹوئٹر</p></div>

جمعیۃ علمائے ہند / بشکریہ ٹوئٹر

 

نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند نے اپنی اصولی پالیسی کی روشنی میں مولانا بدرالدین اجمل قاسمی، صدر جمعیۃ علماء آسام سے حالیہ انتخابی مہم کے دوران ایک فرقہ پرست سیاسی پارٹی کے ساتھ مبینہ اتحاد اور اعلانیہ حمایت کے سلسلے میں 24 گھنٹوں کے اندر تحریری وضاحت طلب کی ہے۔

Published: undefined

جمعیۃ علماء ہند کے ناظم عمومی مولانا محمد حکیم الدین قاسمی کی جانب سے جاری کرہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جمعیۃ کے اکابر رحمہم اللہ نے آزادی کے فوری بعد مجلس عاملہ کے تاریخی اجلاس منعقدہ 17۔18 اگست 1951، زیر صدارت شیخ الاسلام مولانا سید حسین احمد مدنیؒ، انتخابات اور ووٹ سے متعلق ایک واضح، اصولی اور غیر مبہم پالیسی منظور فرمائی تھی، جس کی توثیق بعد کے متعدد اجلاس میں بھی کی جاتی رہی ہے۔

Published: undefined

جمعیۃ نے اپنی پالیسی میں طے کیا تھا کہ جمعیۃ کے ارکان اور ذمہ داران کے لیے یہ لازم ہے کہ وہ کسی بھی فرقہ پرست پارٹی سے کسی قسم کی وابستگی نہ رکھیں۔ اس کے برعکس انہیں صرف ایسی پارٹیوں اور قوتوں کے ساتھ رہنے کی ہدایت دی گئی تھی جو قومی یکجہتی، آئینی اقدار، جمہوری اصولوں اور تکثیری معاشرتی ڈھانچے کی بقا کی حامی ہوں۔

Published: undefined

اس کے برعکس حالیہ انتخابی مہم میں مولانا بدرالدین اجم قاسمی  نے ایک فرقہ پرست پارٹی کے ساتھ سیاسی اتحاد اور ہم نوائی کی ہے اور اس کی اعلانیہ حمایت حاصل کی ہے جو جمعیۃ علماء ہند کی پالیسی اور اس کے بنیادی اصولوں سے صریح انحراف ہے۔ اس پس منظر میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ 24 گھنٹوں کے اندر اپنا تحریری جواب مرکزی دفتر کو ارسال کریں اور یہ واضح کریں کہ مذکورہ طرز عمل کن مقاصد، حالات اور بنیادوں پر اختیار کیا گیا۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر موصولہ جواب اطمینان بخش نہ ہوا تو تنظیمی ضابطے اور دستور کی روشنی میں مناسب کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Published: undefined

جمعیۃ علماء ہند نے اپنے بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ اپنے اکابر کے طے کردہ اصولی موقف، آئینی اقدار کے تحفظ اور فرقہ وارانہ سیاست کی مخالفت کے موقف پر پوری مضبوطی کے ساتھ قائم ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined