پریس ریلیز

مولانا حکیم عبداللہ مغیثی کا انتقال، جمعیۃ علماء ہند کا اظہارِ تعزیت

مولانا حکیم عبداللہ مغیثی کے انتقال پر جمعیۃ علماء ہند کے صدر نے گہرے رنج کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کی دینی و ملی خدمات کو سراہتے ہوئے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر کی دعا کی

<div class="paragraphs"><p>مولانا حکیم عبداللہ مغیثی / تصویر سوشل میڈیا</p></div>

مولانا حکیم عبداللہ مغیثی / تصویر سوشل میڈیا

 

نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے آل انڈیا ملی کونسل کے صدر اور جامعہ عربیہ گلزار حسینیہ اجراڑہ کے مہتمم حضرت مولانا حکیم عبداللہ مغیثی کے انتقالِ پُرملال پر گہرے رنج و الم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کی دینی، ملی اور سماجی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی دینِ متین کی خدمت، ملت کی رہ نمائی اور معاشرتی اصلاح کے لیے وقف رہی۔

Published: undefined

مولانا محمود اسعد مدنی نے کہا کہ مولانا حکیم عبداللہ مغیثی کو ملک کے اکابر علماء سے گہرا تعلق اور خصوصی نسبت حاصل تھی۔ بالخصوص حضرت مولانا سید ابوالحسن علی حسنی ندویؒ کے حلقۂ ارادت میں ان کا شمار ہوتا تھا، جبکہ جانشینِ شیخ الاسلام حضرت مولانا سید اسعد مدنیؒ سے ان کا روحانی، علمی اور تنظیمی تعلق نہایت مضبوط تھا۔ اس رفاقت نے ان کی شخصیت کو فکری پختگی اور اعتدال عطا کیا، جس کا اثر ان کی خدمات میں نمایاں طور پر دیکھا گیا۔

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا کہ مولانا مغیثی حضرت علامہ مولانا فخر الدین مرادابادیؒ کے شاگرد تھے اور زمانۂ طالب علمی سے ہی جمعیۃ علماء ہند کی تحریکوں سے وابستہ رہے۔ بعد ازاں انہوں نے جمعیۃ علماء میرٹھ کے صدر کی حیثیت سے طویل عرصے تک خدمات انجام دیں اور دینی و ملی بیداری کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔ پھر آل انڈیا ملی کونسل سے وابستگی کے بعد انہوں نے اپنی بالغ نظری اور تجربے کی بنیاد پر ملت کی رہنمائی کا فریضہ بخوبی انجام دیا۔

Published: undefined

مرحوم نے اپنے آبائی وطن گھگرولی سہارن پور اور اجراڑہ میرٹھ میں دینی، تعلیمی اور اصلاحی سرگرمیوں کو اپنی زندگی کا نصب العین بنائے رکھا۔ وہ آخری سانس تک اسی مشن سے جڑے رہے اور اپنی خدمات کے ذریعے ایک مضبوط علمی و سماجی وراثت چھوڑ گئے۔

مولانا محمود مدنی نے دعا کی کہ اللہ رب العزت مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور ان کی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔ انہوں نے مرحوم کے پسماندگان، متعلقین، تلامذہ اور عقیدت مندوں کے لیے صبرِ جمیل کی بھی دعا کی۔

ادھر جمعیۃ علماء صوبہ دہلی کے صدر مولانا محمد قاسم نوری کی قیادت میں ایک وفد نے اجراڑہ پہنچ کر نمازِ جنازہ میں شرکت کی اور اہل خانہ سے گہری تعزیت کا اظہار کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined