پریس ریلیز

جو اپنی اصلاح نہیں کرسکتا، وہ قوم کی قیادت کا حقدار نہیں: مولانا محمود اسعد مدنی

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کہا کہ ’’مضبوط تنظیم صرف دستور یا دفاتر سے نہیں بلکہ کردار سازی، اجتماعیت، خود احتسابی اور تربیت یافتہ کارکنوں سے وجود میں آتی ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p> مولانا محمود اسعد مدنی</p></div>

مولانا محمود اسعد مدنی

 

نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند کے صدر حضرت مولانا محمود اسعد مدنی نے کہا ہے کہ جو اپنی اصلاح نہیں کر سکتا، وہ قوم کی قیادت کا حق دار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند اب ایسے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے جہاں نام کی بنیاد پر نہیں بلکہ خدمت اور عملی کارکردگی کی بنیاد پر  پہچان ملے گی۔ انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ ہر مسئلے کے لیے مرکزی دفتر کی طرف دیکھنے کے بجائے مقامی سطح پر مضبوط، تربیت یافتہ اور باصلاحیت ٹیمیں تیار کی جائیں تاکہ گاؤں اور محلوں کی سطح پر ہی معاشرے کے مسائل کا مؤثر حل ممکن ہو سکے۔

Published: undefined

مولانا مدنی نے یہ باتیں  مدنی ہال مرکزی دفتر جمعیۃ علماء ہند، نئی دہلی میں دہلی اور متحدہ میوات کے مثالی اضلاع کے ذمہ داران کے لیے منعقدہ 2 روزہ تربیتی ورکشاپ  سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ 26 اور 27 جون کو منعقد ہونے والے اس ورکشاپ میں دہلی اور متحدہ میوات کے صوبائی ذمہ داران، مثالی اضلاع کے ذمہ داران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام کے انتظامی  قیادت کی ذمہ داری مولانا محمد قاسم نوری قاسمی صدر جمعیۃ علماء صوبہ دہلی نے انجام دی۔ جب کہ الگ الگ نشستوں میں مولانا محمد یحییٰ کریمی ناظم اعلی جمعیۃ علماء ہریانہ و پنجاب و ہماچل پردیش و دیگر حضرات نے صدارت کی۔

Published: undefined

 صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا مدنی نے مزید کہا کہ مضبوط تنظیم صرف دستور یا دفاتر سے نہیں بلکہ کردار سازی، اجتماعیت، خود احتسابی اور تربیت یافتہ کارکنوں سے وجود میں آتی ہے۔ انہوں نے کارکنان کو تلقین کی کہ ’ایک اور ایک دو نہیں بلکہ گیارہ بنیں‘، ایک دوسرے کو آگے بڑھائیں، نئے افراد کو ذمہ داریاں دیں اور مقامی قیادت کو مضبوط بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ تنقید سے گھبرانے کے بجائے اسے اپنی اصلاح کا ذریعہ بنایا جائے، کیونکہ اپنی کمزوریوں کا اعتراف ہی ترقی کی پہلی منزل ہے۔

Published: undefined

صدر جمعیۃ علماء ہند نے گھریلو زندگی کے استحکام کو بھی ایک کامیاب سماجی کارکن کی بنیادی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کی عزت و تکریم، باہمی احترام اور غلطی پر معذرت کرنے کا حوصلہ انسان کی شخصیت کو مزید باوقار بناتا ہے۔ انہوں نے کارکنان کو ہدایت دی کہ وہ روزانہ ایک مختصر ڈائری میں اپنے اہم مشاہدات، اہداف اور تنظیمی سرگرمیوں کو نوٹ کریں اور ہر مرحلے پر اللہ تعالیٰ سے دعا اور رجوع کا اہتمام کریں۔

Published: undefined

اس 2 روزہ تربیتی ورکشاپ کا افتتاح جمعیۃ علماء ہند کے ناظمِ عمومی حضرت مولانا حکیم الدین قاسمی کے  خطاب سے ہوا۔ انہوں نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند کی اصل طاقت اس کے تربیت یافتہ، مخلص اور باکردار کارکنان ہیں، اس لیے تنظیمی تربیت کو مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ یہاں حاصل ہونے والی رہنمائی کو اپنے اضلاع تک پہنچا کر جمعیۃ علماء ہند کے تنظیمی، تعلیمی، رفاہی اور اصلاحی پروگراموں کو مزید مؤثر بنائیں۔ دارالعلوم دیوبند کے استاذ مفتی عمران اللہ نے جمعیۃ علماء ہند کی تاریخ، خدمات اور اس سے وابستگی کی اہمیت پر نہایت مؤثر خطاب فرمایا۔ اس کے بعد مثالی مسجد کے موضوع پر مولانا محمد عمر قاسمی نے مسجد نبوی ﷺ کو نمونہ قرار دیتے ہوئے مساجد کو عبادت گاہ کے ساتھ ساتھ دینی، تعلیمی اور سماجی مرکز بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور مثالی مسجد کے بنیادی، معیاری اور اختیاری تقاضوں کی وضاحت کی۔

Published: undefined

2 روزہ ورکشاپ میں جمعیۃ علماء ہند کے مختلف شعبہ جات اور منصوبوں پر تفصیلی تربیتی پریزنٹیشنز پیش کیے گئے۔ شارف عبداللہ نے ماڈل ولیج، مولانا دلشاد قاسمی (پی ایم او، جمعیۃ علماء ہریانہ) نے سدبھاؤنا منچ، قاری عبد السمیع ناظم اعلی دینی تعلیمی بورڈ صوبہ دہلی نے دینی تعلیمی بورڈ، مولانا معظم عارفی اور مفتی سلیم احمد قاسمی ساکرس نے اصلاحِ معاشرہ اور پری میریج/نکاح کونسلنگ، ڈاکٹر شبیر مشتاق نے شعبۂ خیر، مولانا دلشاد قاسمی نے درسِ قرآن، مولانا محمد قاسم نے شعبۂ جیم، مولانا محمد یاسین جہازی قاسمی نے جمعیۃ علماء ہند کا تعارف، مفتی محمد سلمان دہلوی نے آسان اور سنت کے مطابق نکاح، مولانا محمد عمر قاسمی نے مثالی مسجد اور مولانا دلشاد قاسمی نے شعبۂ رفیق کے حوالے سے  پرزنٹیشن پیش کئے۔

Published: undefined

پریزنٹیشن سے متعلق عملی ہدایات حافظ محمد یوسف (ناظم تنظیم، جمعیۃ علماء دہلی) ، مفتی حسام الدین  قاسمی، مفتی انصار الحق قاسمی اور محمد عالم (گماٹ میوات) نے پیش کیں، جبکہ ائمہ مساجد کی ذمہ داریوں پر قاری محمد اسلم بڈیڈوی نے تفصیلی رہنمائی فراہم کی۔ ہر سیشن کے بعد شرکاء کے سوالات کے تسلی بخش جوابات دیے گئے اور عملی رہنمائی کا اہتمام کیا گیا۔

Published: undefined

ورکشاپ کی مختلف نشستوں کی صدارت  مولانا محمد یحییٰ کریمی ناظم اعلی جمعیۃ علماء ہریانہ، پنجاب و ہماچل پردیش، نائب صدر  ماسٹر محمد قاسم،  نائب صدر جمعیۃ علماء صوبہ دہلی قاری عبدالغفار اور نائب صدر مولانا محمد اخلاق قاسمی نے کی۔ تلاوتِ قرآن کی سعادت مولانا کفایت اللہ ندوی، مفتی ثاقب اور قاری محمد مشتاق لڈماکی نے حاصل کی، جبکہ نعتیہ کلام قاری محمد اسلم بڈیڈوی، قاری محمد مشتاق لڈماکی اور مفتی شفیق نے پیش کیا۔

Published: undefined

اختتامی نشست میں مثالی اضلاع کے ذمہ داران نے اپنی اپنی کارکردگی پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ ضلعی سطح پر بھی اسی طرز کے تربیتی ورکشاپ منعقد کئے جائیں گے تاکہ جمعیۃ علماء ہند کے تنظیمی، اصلاحی اور رفاہی پروگرام نچلی سطح تک زیادہ مؤثر انداز میں پہنچ سکیں۔ جبکہ نظامت کے فرائض مفتی سلیم احمد قاسمی ساکرس ناظم اعلیٰ اصلاح معاشرہ جمعیۃ علماء ہریانہ، پنجاب و ہماچل پردیش، جمعیۃ علماء صوبہ دہلی کے ناظم اعلی مولانا افتاب عالم صدیقی وغیرہ نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیے۔ آخر میں صدر جمعیۃ علماء صوبہ دہلی مولانا محمد قاسم نوری نے تمام مقررین، مہمانان اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا، اور حضرت مولانا محمد اخلاق قاسمی کی دعا پر 2 روزہ تربیتی ورکشاپ بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوا۔ ورکشاپ میں جمعیۃ علماء صوبہ دہلی کے نائب صدر مولانا مفتی خلیل احمد قاسمی و نائب صدر  مولانا قاری محمد عارف قاسمی، ایڈیشنل جنرل سکریٹری مولانا قاری احرار الحق جوہر قاسمی وغیرہ بھی موجود رہے۔ جمعیۃعلماء ہند کے ناظم تنظیم مولانا مفتی ذاکر حسین قاسمی نے اس موقع پر عزائم کی تفصیل حاصل کی۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined