
پولیس افسران اور دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں (فائل تصویر)
تصویر: پریس ریلیز
نئی دہلی: حج 2026 کے لیے دہلی امبارکیشن سے پروازوں کا سلسلہ آئندہ 18 اپریل سے شروع ہو رہا ہے اور 20 مئی تک جاری رہے گا۔ اس درمیان عازمین حج کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کر نے کے لیے مختلف سطحوں پر کام کیے جا رہے ہیں۔ اسی ضمن میں دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3 پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں کی صدارت میں ایک اہم انتظامی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں دہلی ایئرپورٹ اتھارٹی، دہلی پولیس، سی آئی ایس ایف، امیگریشن اور کسٹم وغیرہ محکموں کے افسران کے علاوہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو افسر اشفاق احمد عارفی، ڈپٹی ایگزیکٹیو افسر محسن علی، حج کمیٹی آف انڈیا لائزن افسر سلطان احمد بھی موجود تھے۔
Published: undefined
میٹنگ میں عازمین کی روانگی اور واپسی کے متعلق کئی اہم فیصلے لیے گیے اور اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ عازمین حج اور ان کو روانہ کرنے کے لیے آنے والے احباب و متعلقین کو کسی طرح کی کوئی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ واضح ہو کہ اس سال سعودی ایئرلائن کی مجموعی طور پر 54 پروازوں سے ریاست دہلی سمیت شمالی ہندوستان کے مختلف صوبوں کے تقریباً 21100 عازمین حج مقدس سفر حج کے لیے مدینہ منورہ اور جدہ کے راستے مکہ مکرمہ کے لیے روانہ ہوں گے۔
Published: undefined
اس سال دہلی امبارکیشن سے سفر حج کے لیے پہلے مرحلہ کی 31 پروازوں سے 12240 عازمین حج مدینہ منورہ کے لیے جبکہ دوسرے مرحلہ کی 23 پروازوں سے 8860 عازمین حج مکہ مکرمہ کے لیے روانہ ہوں گے۔ ان میں ریاست دہلی کے عازمین کی تعداد 3196 ہے۔ اس سال پہلی دفعہ شروع ہونے والے قلیل مدتی حج پر جانے والے عازمین کے لیے 19 اور 20 مئی کو روانہ ہو نے والی 5 پروازوں سے تقریباً 2000 عازمین 20 روزہ قلیل مدتی حج کے لیے روانہ ہوں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined