پریس ریلیز

اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن الیکشن 9 ستمبر کو

اے ایم یو اولڈ بوائز ایسو سی ایشن کے الیکشن میں ریٹرننگ آفیسر کے فرائض محمد ناصر ایڈووکیٹ انجام دیں گے اور انھوں نے ایسو سی ایشن کے سبھی اراکین سے ووٹنگ کے لیے وقت مقررہ پر پہنچنے کی گزارش کی ہے۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی فائل تصویر 
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی فائل تصویر  سوشل میڈیا 

نئی دہلی: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کا الیکشن برائے 20-2018 آئندہ اتوار 9 ستمبر کو ہوگا۔ اس کی اطلاع محمد ناصر ایڈووکیٹ نے ایک پریس ریلیز کے ذریعہ دی۔ انھوں نے اس سلسلے میں بتایا کہ اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن الیکشن برائے 20-2018 کا انعقاد K.K.C (کوی راج خزان چند) کوئٹہ DAV سینئر سیکنڈری اسکول نظام الدین ایسٹ میں کیا جائے گا۔ ووٹ ڈالنے کا وقت صبح 9 بجے سے شام 5 تک مقرر کیا گیا ہے۔

Published: undefined

پریس ریلیز کے مطابق اس الیکشن میں ریٹرننگ آفیسر کے فرائض خود محمد ناصر ایڈووکیٹ انجام دیں گے۔انھوں نے اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے ممبران، جن کے نام کا اندراج ووٹر لسٹ میں ہو چکا ہے، سے گزارش کی ہے کہ مقررہ وقت پر ووٹ ڈالنے کیلئے سنٹر پر پہنچیں اور اے ایم یو اولڈ بوائز ایسو سی ایشن برائے 20-2018 کے انتخاب میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined