خمار بارہ بنکوی
نیشنل ہیرالڈ، نوجیون اور قومی آواز کے مشترکہ ادبی پروگرام ادب نامہ کی نئی قسط معروف شاعر خمار بارہ بنکوی کے نام رہی، جس میں ان کی شاعری، حساس طبیعت اور غزل سے گہری وابستگی پر تفصیلی گفتگو پیش کی گئی۔ پروگرام میں معروف شاعر اور ادبی شخصیت معین شاداب نے خمار بارہ بنکوی کی زندگی کے کئی اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
گفتگو کے دوران معین شاداب نے خمار بارہ بنکوی کی جواں سال بیٹی کے انتقال کا ذکر کرتے ہوئے ان کا درد بھرا شعر ’اس کو جاتے ہوئے تو دیکھا تھا، پھر بصارت نے ساتھ چھوڑ دیا‘ سنایا اور کہا کہ یہ صرف ایک شعر نہیں بلکہ ایک مکمل مرسیہ ہے، جس سے شاعر کے غم اور حساس طبیعت کا اندازہ ہوتا ہے۔
انہوں نے خمار کے مشہور اشعار ’وہی پھر مجھے یاد آنے لگے ہیں، جنہیں بھولنے میں زمانے لگے ہیں‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خمار چند لفظوں میں انتہائی گہری بات کہنے کا ہنر رکھتے تھے۔ معین شاداب نے یہ بھی کہا کہ غزل پر مشکل وقت آنے کے باوجود خمار بارہ بنکوی نے غزل کا دامن نہیں چھوڑا اور اسے ہمیشہ اپنے سینے سے لگائے رکھا۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined